رشتہ خون کا نہیں، اعتماد کا تھا؛25 سال پرانا 25 ہزار روپے کا قرض چکانے کے لیے کیرالہ سے جگتیال پہنچا دوست

The relationship was not of blood, but of trust; 25-year-old friend reached Jagtial from Kerala to repay a debt of Rs. 25,000

(اپنا ورنگل)

جگتیال:

دیانت داری اور سچی دوستی کی ایک خوبصورت مثال تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں سامنے آئی، جہاں کیرالہ سے تعلق رکھنے والے محمد اسماعیل نے 25 سال قبل لیا گیا 25 ہزار روپے کا قرض واپس کرنے کے لیے تقریباً ایک ہزار کلومیٹر کا سفر طے کیا۔محمد اسماعیل اور دھرم پوری کے رہنے والے ایڈلا لچھنّا کئی سال پہلے سعودی عرب میں ایک ساتھ کام کرتے تھے۔

اسی دوران اسماعیل نے لچھنّا سے 25 ہزار روپے قرض لیے تھے۔ وقت گزرنے کے ساتھ دونوں کا رابطہ منقطع ہوگیا، نہ فون نمبر تھا اور نہ ہی کوئی پتہ۔حال ہی میں محمد اسماعیل نے پرانا قرض ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے گوگل میپس اور مقامی لوگوں کی مدد سے جگتیال ضلع کے دھرم پوری میں لچھنّا کے گھر کا پتہ تلاش کیا۔اس وقت لچھنّا خلیجی ملک میں ملازمت کر رہے ہیں۔

محمد اسماعیل نے ان سے فون پر بات کی اور ان کی ہدایت پر 25 ہزار روپے ان کے اہلِ خانہ کے حوالے کر دیے۔لچھنّا نے 25 سال بعد بھی قرض واپس کرنے پر محمد اسماعیل کی ایمانداری اور دیانت داری کو سراہا۔ یہ واقعہ اس بات کی خوبصورت مثال ہے کہ آج بھی معاشرے میں انسانیت، سچی دوستی اور وعدے کی پاسداری کی قدر باقی ہے۔

News Source : Agency