جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی زیرنگرانی 30 روزہ دینی گرمائی کلاسس کا کامیاب اختتام،12 سنٹرز سے سینکڑوں نونہالوں نے کیا استفادہ۔

The 30-day religious summer classes under the supervision of Jamiat Ulema District Viqarabad concluded successfully, with hundreds of youngsters benefiting from 12 centers

(اپنا ورنگل)

وقارآباد:

جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی جانب سے 25 اپریل 2026 تا 25 مئی 2026 تیس روزہ دینی گرمائی کلاسس آج بحسن وخوبی اختتام کو پہنچیں۔مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی صاحب سیکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وصدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی زیر نگرانی ضلع کے 12 مقامات پر سمر کلاسس کے سنٹرز رکھے گئے تھے۔

جہاں جمعیۃ علماء کی راست نگرانی میں مستند علماء وحفاظ نے نونہالانِ امت کو منظم انداز میں عقائدِ اسلام و تاریخ اسلام اور اخلاقیات کے علاوہ احادیث و مسنون دعائیں حفظ یاد کروایا اور الحمدللہ بچوں نے بھی نہایت ذوق وشوق سے حصہ لیا۔

آج مورخہ 25 مئی کو مخلتف سنٹرز پر بچوں کو نصیحت اور دعائیہ محافل کا انعقاد عمل میں آیا اور اس موقع پر ڈاکٹر حافظ عبدالسلام صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع وقار آباد اور مولانا سید فراست علی قاسمی صاحب(نگران شعبہ شہری مکاتب وسمر کلاسس)موجود تھے۔

News Source : M.F. Baig Riaz