جمعیۃ الحفاظ کریم نگر کی جانب سے آبدار خانہ کا افتتاح۔

Inauguration of the Drinking Water Camp by Jamiat-e-Huffaz Karimnagar

(اپنا ورنگل)

کریم نگر :

جمعیۃ الحفاظ کریم نگر کی جانب سے رعیتو بازار، کشمیر گڈہ،کریم نگر میں موسم گرما کے پیش نظر عوام کی سہولت کے لیے آبدار خانہ کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس آبدار خانہ کا افتتاح حافظ محمد معظم حسین صاحب فیضی (خازن جمعیۃ الحفاظ و ناظم مدرسہ اسلامیہ افضل العلوم، محلہ سواران کریم نگر) کی دعا کے ساتھ انجام پایا۔اس موقع پر صدر قاضی و صدر جمعیۃ الحفاظ، حافظ احمد منقبت شاہ خان صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمعیۃ الحفاظ کریم نگر ہمیشہ خدمتِ خلق کے جذبہ کے تحت انسانیت کو راحت پہنچانے کے لیے رفاہی و فلاحی سرگرمیوں کو انجام دیتی آرہی ہے۔

61 ویں ڈویژن کے کارپوریٹر جناب عاطف اتنا صاحب نے جمعیۃ الحفاظ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ برسوں سے عوامی خدمت میں مصروف ہے اور رعیتو بازار کشمیر گڈہ میں کسانوں اور راہگیروں کے لیے موسم گرما میں ٹھنڈے پانی کا انتظام ایک قابلِ ستائش اقدام ہے۔ انہوں نے اس کارِ خیر پر جمعیۃ الحفاظ کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں حافظ محمد ضیاء اللہ خان صاحب (نائب صدر جمعیۃ الحفاظ)حافظ سید فرید الدین امجد صاحب (خازن جمعیۃ الحفاظ)حافظ محمد وسیم الدین (معتمد جمعیۃ الحفاظ)زہیر احمد صاحب،محسن محی الدین صاحب(کارپوریٹر )نعیم صاحب (کرسپانڈنٹ یونائیٹڈ اسکول کشمیر گڈہ)غلام حقانی صاحب،خالد صاحب، بابا بھائی، سلیم صاحب، سینئر سیاسی رہنما نسیم خان صاحب، الیاس صاحب کے علاوہ بڑی تعداد میں اہلیانِ محلہ اور برادرانِ وطن نے شرکت کی۔

News Source : Shafeeq Ahmed