Islamic and Science Exhibition at Ayesha Salafi University Utkoor -Large Number students observed

(اپنا ورنگل)
اوٹکور:
نارائن پیٹ ضلع کے اوٹکور منڈل مستقر کے جامعہ عائشہ سلفیہ میں طالبات کی جانب سے اسلامی اور سائنس نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا جامعہ کی طالبات نے مختلف اسلامک جیسےاللہ تعالی کن صفات کے لوگوں سے پسند کرتا ھے۔قران مجید میں جانوروں کا ذکر ؛کبیرہ گناہ ؛نبیوں کے معجزے ؛پردے کی اہمیت ؛ارکان اسلام کے علاوہ سورہ رحمن کی ایک متاثرکن مناظر؛ اور دیگر طالبات نے واٹر فلٹر؛ چار مینار ؛گردے؛ انسانی پھیپھڑے؛مائیکرو اسکوپ ؛ھومین ہارٹ ورکنگ ماڈل ؛ہڈیوں کا نظام ؛چندرا ین تری؛ واٹر سائیکل ؛کےعلاوہ سولار سسٹم پر بہترین اور شاندار انداز سے زبردست تجربے پیش کۓ۔
مہمانان خصوصی ؛مرد خواتین اسلام اور طلباء و طالبات نے سینکڑوں کی تعدادمین پرسکون ماحول میں مشاہدہ کیا ۔ان طالبات کے تجربوں سے متاثر ھوکر مبارکباد پیش کرتے طالبات کی ہمت افزائی فرمائی ھوۓ۔ اس پروگرام کے اجلاس کی صدارت مولانا عبدالحنان صدر جامعہ نے کی۔ اس پروگرام کا افتتاح سابق سرپنچ ایم۔بال ریڈی نے کیا؛جبکہ مہمانان خصوصی کے طور پرنمائندہ سرپنچ ایم۔

بھرت ؛سابق سرپنچ سوریاپرکاش ریڈی؛مولانا عبدالوحید بندگی عربک لکچرر؛رمیش نائب سرپنچ؛وایی۔جناردھن ریڈی؛محمد کاظم حسین؛محمداسماعیل؛محمد پاشاہ گدوال؛محمد فیاض گدوال؛محمد خالد گدوال؛نے شرکت کی۔اس اجلاس سے مہمانان خصوصی نے خطاب کیا۔اس اجلاس کی کاروائی ڈاکٹر ایم۔اے۔رحیم پاشاہ ناظم جامعہ نے چلائی۔مولانا شریف فیضی نے مہمانوں کا اظہار تشکر کیا۔ضمیرعلی امرچنتہ؛صادق علی ؛عبدالکلیم نے سامعین کا خیرمقدم کیا۔اور طالبات میں بہترین انعامات سے نوازہ گیا۔
News Source : Mohd. Ashwaq

