Health care before Hajj, special exercise program for Hajj pilgrims organized by Hajj Society Warangal

(اپنا ورنگل)
ورنگل :
حضر ت سید شاہ غلام افضل بیابانی الرفاعی المعروف خسرو پاشاہ سجادہ نشین بارگاہ افضلیہ و ریاستی حج کمیٹی چیرمین حکومت تلنگانہ کی ہدایت پر آج صبح 7بجے تا 9-30بجے تک حج سوسائٹی ضلع ورنگل کے زیر اہتمام پبلک گارڈن ورنگل میںعازمین حج کو دوران حج صحت کا خاص خیال رکھنے کے مقصد کے تحت ایک خصوصی پروگرام (جس میں پیدل چلنا اورورزش پروگرام شامل ہے) کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔اس پروگرام کی صدارت صدر حج سوسائٹی ورنگل جناب سرور محی الدین غازی نے کہ جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی وردھنا پیٹ کے آر ناگا راجو ،صدر ضلع کانگریس کمیٹی محمد ایوب نے شرکت کی ۔
تمام مہمانان نے عازمین حج کے ساتھ ورزش میں حصہ لیا ۔اس موقع پرایم ایل اے ناگا راجو نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یم ایل اے ناگراجو نے کہا کہ حج کا سفر ہر مسلمان مومن کے لیے انتہائی مقدس روحانی سفر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کو وہاں کے قوانین اور ضوابط کی مکمل پابندی کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون صبر اور نظم و ضبط کے ساتھ اس سفر کو کامیابی سے مکمل کرنا چاہیے۔انہوں نے ہر حجاج کے لیے دعا کی کہ وہ خوشی اور سلامتی کے ساتھ یہ مقدس سفر مکمل کریں اور محفوظ طور پر وطن واپس آئیں۔
انہوں نے تمام حجاج کرام کو نیک خواہشات پیش کیں۔اس موقع پر سوسائٹی کے سکریٹری محمد ماجد انجینئر ،خواجہ عظیم الدین آرگنائزنگ سکریٹری ،ڈاکٹر عمر فاروق اڈوائزر ،غلام حسین جائنٹ سکریٹری ،روی کمار فیزیکل ڈائرکٹر ٹمریس ہنمکنڈہ بوائز ،عبدالقہار ،نھنے میاں ،غوث محی الدین اور جمیلہ بیگم کے علاوہ عازمین حج خواتین و مرد حضرات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔جناب خواجہ عظیم الدین کے شکریہ پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا ۔.
News Source : Aleem Danish

