Awareness should be created among the people to eradicate tuberculosis – District Collector B. Satya Prasad

(اپنا ورنگل)
جگتیال :
ضلع کلکٹر بی ستیہ پرساد نے تپ دق کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ (ڈی ایم اینڈ ایچ او) کے زیر اہتمام بیداری پروگرام میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر بی ستیہ پرساد نے کہاتپ دق (ٹی بی) مکمل طور پر قابل علاج مرض ہے اور اس کا بروقت ٹیسٹ کروانا اور مناسب علاج کروانا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں شعور بیدار کر کے ٹی بی کے مرض کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ ٹی بی کی علامات دیکھتے ہی قریبی سرکاری اسپتال جائیں اور ٹیسٹ کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مرض کو نظر انداز کیے بغیر ڈاکٹروں کے مشورے پر عمل کرکے اس پر جلد قابو پایا جاسکتا ہے۔اسی طرح انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد لوگوں میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ طبی حکام نے لوگوں کو ٹی بی کی علامات، احتیاطی تدابیر، مفت ٹیسٹ اور علاج کے بارے میں بتایا۔
ضلع کلکٹرنے شعوربیداری پروگرام میں نکالی گئی ریالی میں شرکت کی اور عوام سے خطاب کیا۔اس پروگرام میں میونسپل چیر پرسن سمنڈلا۔ وانی، ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹر سجتا، جگتیال آر ڈی او مدھوسودھن، متعلقہ افسران اور دیگر نے شرکت کی۔
News Source : Syed Ghouse

