A joyful celebration of Eid-ul-Fitr in Jangaon, a beautiful demonstration of Ganga-Jamuna civilization

(اپنا ورنگل)
جنگاؤں :
جنگاؤں میں عید الفطر کے پرمسرت موقع پر محمد جمال شریف ایڈوکیٹ ونائب صدر اقلیتی سیل کانگرس تلنگانہ اور صدر ایکمینار مکہ مدینہ جنگاؤں نے عامتہ المسلمین کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔
اس پر مسرت موقع پر مجلس بلدیہ چیئرمین کے بالا منی، سرینواس،مارکٹ چیرمین بی شیواراج یادو، کونسلرلوک منت ریڈی،ٹاؤن کانگریس صدر بچی ریڈی سابقہ کونسلر یم سرینواس سیاسی قائدین کے علاوہ پولیس کے عہدیدار سرکل انسپکٹر پولیس جنگاؤں ستیا نارائنا ریڈی، سب انسپکٹر بھرت، سب انسپکٹر کیشولو، نرسیا کے علاوہ دیگر لوگ ان کی رہائشگاہ پر موجود تھے۔

اس موقع پر چھوٹی عید ملاپ تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر محمد رافع متین ایڈوکیٹ، محمد عبد المنان رضی ودیگر نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اس موقع پر گنگا جمنا تہذیب کے علاوہ اتحاد مظاہرہ دیکھا گیا مہمانوں کے لیے شیرخورما کا انتظام کیا گیا اور انہوں نے تواضع کی۔
News Source : M.F. Baig Riaz

