Eid Milap program of Jamaat-e-Islami in Narayanpet

(اپنا ورنگل)
نارائن پیٹ :
جناب محمد ارشد فیصل امیر مقامی جماعت اسلامی نارائن پیٹ کے پریس نوٹ کے بموجب جماعت اسلامی نارائن پیٹ کی جانب سے 24/ مارچ بروز منگل شام 7 بجے سٹی زنس کلب میں عید ملاپ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔
مولانا حامد محمد خان ، سابقہ امیر حلقہ جماعت اسلامی تلنگانہ صدارت کرینگے جبکہ سید شاہ غیاث الدین قادری ، سجادہ نشین ،جناب عبدالواحد ، ایڈیٹر گیٹورائی تلگو ہفتہ وار و تلگو مقرر ، رکن اسمبلی نارائن پیٹ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی ،
سابق رکن اسمبلی رام موہن ریڈی ، صدر نشین بلدیہ شریمتی کونڈا سویتا ،سابق صدر ضلع کانگریس کے شیو کمار ریڈی ،ضلع ایس پی ڈاکٹر ونیت آئی اے ایس ،بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے ،
جلسہ کے اختتام پر شرکاء کی تواضع شیر خورمہ سے کی جائیگی ، انہوں نے ہندو مسلم بھائیوں سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔
News source: Mohd. Ashwaq

