عرس جاگیر ورنگل کی عیدگاہ حضرت زندہ بھکن درویش ؒ میں عیدالفطر کی نماز، عقیدت و احترام کا مظاہرہ۔

Eid-ul-Fitr prayers, devotion and respect at the Eidgah of Hazrat Zinda Bhikkan Darvesh (RA) in Urs Jagir Warangal

(اپنا ورنگل)

ورنگل  :

ورنگل کے عرس جاگیر ،تاڑلہ پدماوتی کالجس کے عقب میں واقع عیدگاہ حضرت زندہ بھکن درویش ؒ میں عیدالفطر کی نماز عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی ۔ مولانا محمد رفیق احمد پاشاہ صدر انتظامی کمیٹی و خطیب مسجد زندہ بھکن درویش ؒ نے امامت کے فرائض انجام دیئے ۔اس موقع پر انہوںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے اختتام پر اللہ تعالی اپنے بندوں کو عیدالفطر کی صورت میں ہمیں انعام فرماتا ہے ۔یہ دن ایک ماہ کی عبادت ، تقوی ٰ اور اطاعت الہی کے بعد شکر گزاری ،محبت ،اور اخوت کے اظہار کا مبارک موقع ہے ۔

اس موقع پر عالم اسلام ،مظلوم مسلمانوں اور دنیا بھر کے لئے مظلوموں کے لئے دعائیں کی گئی ۔اس موقع پر انتظامی کمیٹی کے سکریٹری جناب محمد زین العابدین نے کہا کہ گزشتہ 12سالوں سے یہاں نماز عید کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔چونکہ عیدکی نماز جگہ کی تنگی کی وجہ سے سڑک کے کنارے ادا کی جاتی تھی ۔لیکن عیدگاہ کی توسیع کے بعد اب سینکڑوں کی تعداد میں مسلمان عیدین کی نماز ادا کررہے ہیں ۔مقامی کارپوریٹر نے کہا کہ اس علاقہ میں درگاہ ،مسجد اور عیدگاہ کے لئے ترقیاتی کاموں کو انجام دیاجارہا ہے ۔

حال ہی میں ریاستی وزیر کونڈا سریکھا نے ترقیاتی کاموں کے لئے مزید 20لاکھ منظور کئے ہیں ۔عنقریب مزید ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جائے گا ۔اس موقع پر مقامی کارپوریٹر کی تہنیت کی گئی ۔اس موقع پر انتظامی کمیٹی کے ذمہ داران مرزا یوسف بیگ ،محمد عبدالرحیم ارشد ،ایم اے فیروز ،محمد عنایت خان ،محمد سبحان ،محمد شمس الدین ،محمد عبداللہ ،محمد فیاض ،محمد ریاض احمد ،محمد غوث ،محمد احمد خان ،محمد جعفر ،محمد اعجاز کے علاوہ مقامی مسلمانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

News Source : Aleem Danish