Unique initiative of Tawakkal Welfare Trust in Warangal, encouragement of Imams and Muezzins, participation of Hazrat Naveed Baba Sajjada Nasheen. Speech by Tawakkal Welfare Trust Chairman MA Jabbar
![]()
(اپنا ورنگل)
ورنگل :
عیدگاہ قلعہ ورنگل کے احاطہ میں توکل ویلفیر ٹرسٹ کی جانب سے انڈر ریلوے گیٹ حدود کے مساجد کے امام و موذنین میں نقد رقم بطور تحفہ پیش کیا گیا ۔اس پروگرام میں حضرت سید شاہ حیدر ہلال الدین قادری المعروف نوید بابا سجادہ نشین بارگاہ معشوق ربانی ؒ عرس جاگیر ورنگل نے بہ حیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر توکل ویلفیر ٹرسٹ کے چیرمین محمد عبدالجبار نے کہا کہ گزشتہ 18سالوں سے ٹرسٹ کی جانب سے مختلف فلاحی خدمات انجام دی گئی ہیں ۔
اس مرتبہ پہلی بار مساجد کے امام و موذنین کو نقد رقم بطور تحفہ پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اس کے علاوہ بھی ٹرسٹ کی جانب سے ہر رمضان کو غریب و نادار خواتین میں رمضان کٹس کی تقسیم کے علاوہ غریب لڑکیوں کی شادیوں میں امداد کرنا ،طلباء کی فیس کی ادائیگی اور دیگر فلاحی کام شامل ہیں ۔اس ٹرسٹ کے تحت نہ صرف مسلمانوں کو بلکہ دیگر طبقات کے مستحق افراد کو بھی امداد فراہم کی جاتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس مرتبہ انڈر ریلوے گیٹ حدود سے وابستہ مساجد کے اماموں اور موذنین میں تحفہ پیش کیا گیا ۔

آئندہ شہر ورنگل کے تمام اماموں اور موذنین میں تحفہ تقسیم کرنے کا ارادہ ہے ۔آخر میں حضرت سید شاہ حیدر ہلال الدین قادری سجادہ نشین کے ہاتھوں امام و موذنین میں نقد رقم کا تحفہ پیش کیا گیا ۔مولانا محمد نعمان رضا امام و خطیب مسجد عیدگاہ قلعہ ورنگل نے کاروائی چلائی ۔محمد اسلم رضا ،محمد نوشاد عالم ،محمد چاندپاشاہ نے بھی مخاطب کیا ۔اس موقع پر صدر مسجد عیدگاہ قلعہ ورنگل سید عرفات حسین ،مرزا حسن بیگ ،محمد معشوق ،محمد ماجد اور امام و موذنین موجود تھے ۔
News Source : Aleem Danish

