Adilabad District Collector Rajarshi Shah inaugurated the sports competitions on the occasion of International Women’s Day

(اپنا ورنگل)
عادل آباد :
ریاستی حکومت کی ہدایت پر 99 روزہ ،،عوامی حکمرانی و ترقیاتی منصوبہ بندی، ،کےجز کے طورپرضلع بھر میں،،خواتین کھیل کود مقابلوں،،کا کامیاب انعقاد عمل میں لایاجارہاہے۔ضلع کلکٹر عادل آباد راجرشی شاہ نے اندر پریہ درانی اسٹیڈیم میں صدرنشین بلدیہ عادل آباد بنڈاری انوشا کے ہمراہ سبز جھنڈی لہراکر افتتاح عمل میں لایا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوے ضلع کلکٹر راجرشی شاہ نے کہا کہ، ،آج بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر سرکاری خواتین ملازمین کیلیئے رننگ ریس،میوزیکل چیئرس، لیمن اینڈ اسپون،جیسے مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے۔
جس میں محکمہ جات تعلیم،میپما،خواتین و اطفال بہبود، کی کثیر تعداد نے حصہ لیا جس کو انھوں نے خوش ائیند قراردیا۔دھوپ کی شدت کو محسوس کرتے ہوے اسٹیڈیم میں ہی میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیاگیا۔
مقابلوں کے اختتام کے بعد فاتح خواتین کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا جاے گا۔بعدازاں ضلع کلکٹر اور صدرنشین بلدیہ نے سی۔ایم۔کپ مقابلوں کے فاتح کھلاڑیوں میں میڈلس تقسیم کئے۔اس موقع پر ضلع بہبود آفیسر ملکہ،کمشنر بلدیہ راجو،ڈی۔وائ۔ایس۔او،شرنیواس،رمس ڈائریکٹر جئے سنگھ راٹھور، اراکین بلدیہ، مختلف محکمہ جات کے عہدیداران،اور خواتین کی کثیر تعداد موجودتھی۔
News Source : Shafeeq Ahmed

