الجامعتہ الاسلامیہ نور الفرقان للبنات ایل نگر ورنگل کے لئے تعاون کی اپیل۔

Appeal for cooperation for Al-Jami’atul-Islamia Noor Al-Furqan Girls  School, L.B. Nagar, Warangal

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

 شیخ عادل خازن و ناظم جامعہ ہذا کے بموجب اقامتی و غیر اقامتی دینی وعصریتعلیمی و تربیتی درسگاہ ’ الجامتہ الاسلامیہ نور الفرقان للبنات ‘ ایل بی نگر ورنگل گزشتہ 31سالوں سے ملت کے نو نہالوں کی دینی تربیتی میں مصروف ہے ۔آج کے اس پرفتن دور میں دین و ایمان پر قائم رہنے اور اسلامی تشخص کو باقی رکھنے کے لئے مدارس اسلامیہ کی بڑی اہمیت ہے ۔لھذا تمام مسلمانوں کو فریضہ ہے کے دینی مدارس کے تحفظ اور ترقی کے لئے جانی و مالی قربان رہیں

۔جامعہ کے اغرض و مقاصد میں طالبات میں دین و شریعت کی اتباع کا جذبہ پیدا کرنا ،طالبات میں اردو ،تلگو تحریر کی صلاحیت پیدا کرنا ،دیہاتوں و قریہ جات کے میں دینی و مذہبی شعور پیدا کرنا ،غیر شرعی عادتوں پر نظر رکھا ،باطل کے افکاو خیالات اور نظریات سے بھولے بھالے مسلمانوں کو بچانا ،شامل ہیں ۔الحمداللہ گزشتہ 24سالوں میں جامعہ ہذا سے 61عالمات اور 5حافظات سند فراغت حاصل کرچکے ہیں ۔

جامعہ ہذا کی کل طالبات 110ہے ۔ایک طالبہ کی ماہانہ کفالت حافظہ کے لئے 2ہزار اور عالمہ کے لئے 15سو روپئے ہے ۔جامعہ کا یوم کا خرچ 4ہزار روپئے ہے ۔جامعہ کا ماہانہ خرچ 2لاکھ 25ہزار ہے اور سالانہ خرچ 27لاکھ روپئے ہے ۔جامعہ ہذا کی دوسری بالائی منزل کے تعمیری و مرمتی کے کام کی شدید ضرورت ہے جس کا تعمیری تخمینہ 25لاکھ روپئے ہے رمضان کے مبارک و مسعود موقع پر مسلمان بالخصوص اصحاب خیر سے مخلصانہ اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ذیادہ سے ذیادہ صدقہ فطر ،زکوۃ یا عطیات کے ذریعہ جامعہ نور الفرقان کا تعاون فرمائیں ۔

مزید تفصیلات کے لئے سیل نمبر 9989435892پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔NURUL FURQAN SCHOOL A/c No.444351771 IFSC Code IDIB000W004 Indian Bank Mandi Bazar Warangal۔ نوٹ : الجامعتہ الاسلامیہ نور الفرقان کے زیر اہتمام بتاریخ 12رمضان المبارک تا22 رمضان المبارک ،2مارچ تا 12مارچ،بوقت 10بجے تا1بجے دن ،’10روزہ سماعت قرآن ‘ ( خواتین و طالبات کے لئے ) اہتمام کیا گیا ہے ۔ تلاوت قرآن پاک و تفسیر جامعہ کے علماء کرام فرمائیں گے ۔

News Source : Aleem Danish