میٹرو لیابس بیدر کا افتتاح، وزیر محمد رحیم خان نے فیتہ کاٹ کر آغاز کیا۔

The inauguration of Metro Labs Bidar was started by Minister Muhammad Rahim Khan by cutting the ribbon

(اپنا ورنگل)

بیدر :

شہر بیدر میں تشخیصی سہولیات کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر میٹرو لیابس (Metro Labs) کا افتتاح آج مقررہ وقت کے مطابق عمل میں آیا۔ افتتاحی تقریب میں ریاستی وزیر جناب الحاج محمد رحیم خان نے فیتہ کاٹ کر میٹرو لیابس کا باضابطہ افتتاح کیا اور لیابس کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیدر کے عوام کو جدید طبی سہولتیں فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور میٹرو لیابس اس سمت میں ایک قابلِ مبارک قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید تشخیصی سہولیات کے ذریعہ عوام کو بہتر، بروقت اور معیاری رپورٹس میسر آئیں گی، جس سے علاج میں آسانی پیدا ہوگی اور عوام کو دوسرے شہروں کا رخ کرنے کی ضرورت کم ہوگی۔

واضح رہے کہ یہ لیابس پہلی منزل جیو مارٹ کے اوپرپرنس کمپلیکس ,سرکاری اسپتال کے قریب واقع ہے قائم کیا گیا ہے۔ اس موقع پر جناب عبدالمنان سیٹھ (کے پی سی سی جنرل سیکریٹری) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو لیابس کا قیام بیدر کے لیے نہایت خوش آئند اور قابلِ مبارک قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں بیماریوں کی بروقت تشخیص ہی کامیاب علاج کی بنیاد ہے، اور ایسے جدید مراکز عوام کے لیے بڑی سہولت ثابت ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیدر کے عوام کو اب بہتر معیار کی تشخیصی خدمات اپنے ہی شہر میں میسر آئیں گی، جس سے وقت اور اخراجات دونوں کی بچت ہوگی۔ جناب عبدالمنان سیٹھ نے میٹرو لیابس کی انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ دیانتداری، معیار اور خدمتِ خلق کے جذبہ کے ساتھ کام کرے گا۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ صحت کے معاملے میں لاپرواہی نہ کریں اور اس مرکز سے بھرپور استفادہ کریں۔

تقریب میں جناب محمد غوث صدر بلدیہ ‘ ڈاکٹر محمد مقصود چندا صدر ایم ار یف بیدر ‘محمد یونس صدیقی سوشل ورکرس ‘محمد عمران صدیقی ‘محمد شعیب صدیقی ‘ شہر کی مختلف سیاسی، سماجی و طبی شخصیات کے علاوہ عوام کی بھی بڑی تعداد موجود رہی۔ آخر میں انتظامیہ نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ میٹرو لیابس میں جدید تشخیصی سہولیات فراہم کی جائیں گی جس سے بیدر کے عوام کو بہتر طبی خدمات میسر آئیں گی۔

لیابس کے مالک جناب سید مقصود علی سیکرٹری آٹو رکشاء ٹرالی یونین اور ان کا گروپ تمام معزز مہمانوں کا خرمقدم کیا۔تمام مہمانوں کے لیے پر تکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا۔

News Source : M.A. samad Manju wala