کریم نگر میں بی.جے.پی.کا مئیر اور ڈپٹی مئیر منتخب۔

BJP Mayor and Deputy Mayor elected in Karimnagar

(اپنا ورنگل)

کریم نگر :

گزشتہ دو دنوں سے جاری ڈرامائی صورتحال کے درمیان کریمنگر مئیر اور ڈپٹی مئیر کا عہدہ بالآخر بی۔جے۔پی۔نے حاصل کرلیا۔بی۔جے۔پی۔امیدوار کے۔شرنیواس مئیر اور یادگیری سنیل راو ڈپٹی مئیر منتخب ہوگئے۔یہاں یہ امر بے محل نہ ہوگاک بی۔ار۔ایس۔ امیدواروں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔یہی اصل سبب بنا بی۔جے۔پی۔کو آگے بڑھنے کے تمام راستے کھول دیئے گئے۔

اس طرح بی۔جے۔پی۔کی راہ ہموار ہوگئ۔حالانکہ ریاستی وزیر پونم پربھاکر کے بیان نے سیاسی ماحول کو گرمادیاتھا۔قبل ازیں انھوں نے یہاں تک کہہ دیاتھاکہ سیاست کرنا ان کی جماعت کا حق ہے۔اور وہ مئیرکی کرسی ضرور حاصل کریں گے۔انھوں نے تیقن دیا ٹھاک کانگریس کل تک اپنا فیصلہ کرےگی۔ان کے اس بیان نے بی۔جے۔پی۔اور بنڈی سنجے مرکزی مملکت وزیر اور ان کے حامیوں میں بے چینی،مایوسی،کی لہر دوڑا دی تھی۔

لیکن اچانک راتوں رات ایک بی۔جے۔پی۔نے اپنی حکمت عملی کو بدلتے ہوے آگے نکل گئ۔مملکتی مرکزی وزیر نے اس انتخاب کو نہایت سنجیدگی سے لیتے ہوے حامیوں کی ڈھارس باندھی۔یہی وجہ تھی کہ آج صورتحال یکسر تبدیل ہوگئ،بی۔جے۔پی۔نے۔میونسپل کارپوریشن کریمنگر پر اپنا پرچم لہرادیا۔اور اپنا سکہ جما لیا۔بی۔جے۔پی۔میئر امیدوار کولگانی شرنیواس کو 34 اور کانگریس امیدوار آکولہ نرمدا کو 21 ووٹ ملے۔

13 ووٹوں کی اکثریت سے بی۔جے۔پی امیدوار منتخب ہوگئے۔جبکہ کارپوریشن کے انتخاب میں بی۔جے۔پی۔30 کارپوریٹرس جیت چکی تھی۔صرف 4 کا ہدف یعنی 34 حاصل کرناتھا۔جس میں وہ کامیاب۔ہوگئ۔کریمنگر میں میئر اور ڈپٹی میئر کا عہدہ عوام کیلیئے تجسس اور لمحہ آخر تک دلچسپ رہا۔اس انتخاب سے کرکٹ میاچ کے مقابلہ کی طرح عوام لطف اندوز ہوتے رہے۔

News Source : Shafeeq Ahmed