In the Narayanpet Municipal Council elections, Majlis candidate Muhammad Taqi Chand Peer won from Ward No. 24
(اپنا ورنگل)
نارائن پیٹ:
نارائن پیٹ میونسپل انتخابات کے ضمن میں مجلس اتحاد المسلمین نے اپنے دو امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا۔ اس موقع پر وارڈ نمبر 24 سے مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار محمد تقی چاند پیر نے اپنے قریبی آزاد امیدوار کو 50 ووٹ سے شکست دی۔
جبکہ آزاد امیدوار نے 263 ووٹ حاصل کئے۔ مجلسی امیدوار محمد تقی چاند پیر نے 313 ووٹ حاصل کیے۔ اس موقع پر بی آر ایس امیدوار کو 103 ووٹ حاصل ہوئے۔ جبکہ بی جے پی نے 151 ووٹ حاصل کئے۔ اور ایک آزاد امیدوار نے بھی 161 ووٹ حاصل کئے۔

اس موقع پر محمد تقی چاند پیر نو منتخب رکن بلدیہ مجلس وارڈ نمبر 24 نے تمام رائے دہندگان سے اظہار تشکر کیا ہے۔اس موقع پر محمد تقی چاند پیر نے صدر مجلس جناب بیر سٹر اسد الدین اویسی اور حبیب ملت اکبر الدین اویسی کے علاؤہ جابر بن سعید الجابری کوڈانیٹر مجلس محبوب نگر’ صدر ضلع مجلس نارائن پیٹ عبدالقدیر منڈاسگھر سے بھی اظہار تشکر کیا ہے۔
بعد ازاں محمد تقی چاند پیر نے الیکشن آفیسر سے اپنا کامیابی کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔
News Source : Mohd. Taqi

