Political activities in Karimnagar are at their peak ahead of the municipal elections, with enthusiasm among the candidates
(اپنا ورنگل)
کریم نگر :
ضلع مستقر کریم نگر کے طول و عرض میں انتخابی جوش و خروش کے ساتھ مختلف سیاسی پارٹیوں کے امیدواراپنے بی۔فام کے حصول کیلیئےدوڑ لگاتے ہوے اپنے سیاسی اعلی قائدین کو منواتے کر دفتر میونسپل کارپوریشن کریم نگر میں اپنے پرچہ جات نامزدگی داخل کرچکے ہیں۔دارالسلام کریم نگر میں زبردست سیاسی سرگرمیاں دیکھی گئ۔مجلس ضلع انچارج یاسر عرفات کی سرکردگی و رہنمائ میں صدر مجلس کریم نگر سید غلام احمد حسین نے امیدواروں کو بی۔فارم حوالہ کیا۔جس کے ساتھ ہی امیدواروں کے حامیوں کی کثیر تعداد مجلس زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوے اپنے ڈویژن میں ریالی کی شکل میں دفتر میونسپل کارپوریشن پہنچ کر پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔
ان میں محلہ شاہ صاحب سے بی۔سی۔ مسلم نور باش سنگھم کے ریاستی صدر،سابق کو آپشن ممبر احمد محی الدین بابو جانی،محلہ حسینی پورہ سے سابق ڈپٹی میئر کریم نگر محمد عباس سمیع،سابق کارپوریٹر 32 نمبر ڈویژن محترمہ زہرہ بانو، مومن پورہ سے برکت علی،مکرم پورہ سے امجد خان،کشمیر گڈہ سے عاطف عاسیہ و اہلیہ ابراہیم ایڈوکیٹ،سلفی نگر سے محمد مظہر،محلہ سواران سے محسین محی الدین،محلہ اشوک نگر سے عبداللہ عاصم کے علاوہ خان پورہ سے محمد عارف،و دیگر قابل ذکر ہیں نےبی۔فارم کے ساتھ مجلس امیدوار کی حیثیت سے پرچہ نامزدگی داخل کردیاہے۔
اسی اثناء مجلس کے بعض سابق کارپوریٹرس جنھیں پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر سابق ریاستی وزیر و موجودہ رکن اسمبلی کریم نگر گنگولہ کملاکر کی سرکردگی میں بی۔ار۔ایس۔پارٹی میں شامل ہو کر بی۔فارم حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئےجن میں شرف الدین علی بابا،اور دیگر شامل ہیں نے بھی اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔اسی طرح کانگریس کے کئ امیدوار جن میں ماچرلہ پرساد،انجن کمار،اور بی۔جے۔پی۔سے پون کمار نے احمد پورہ سے،اشوک نگر سےرمنا،کے علاوہ دیگر نے بھی اپنے اپنے محلہ جات سے بہ حیثیت آزاد امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
دریں اثناء ضلع کلکٹر پامیلہ ستپتی اور کمشنر پولیس غوث عالم نے ضلع میں منصفانہ، آزادانہ ،صاف و شفاف،پر امن انتخابات کے انعقاد کیلیئے غیر معمولی اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔
News Source : Shafeeq Ahmed

