جڑچرلہ پریس کلب کے ڈبل بیڈ روم دفتر میں پہلی بار یومِ جمہوریہ تقریب پرچم کشائی۔

The Republic Day flag hoisting ceremony was held in the double bedroom office of the Jadcherla Press Club

(اپنا ورنگل)

جڑچرلہ :
جڑچرلہ پریس کلب کے زیر اہتمام جدید تعمیر شدہ ڈبل بیڈ روم دفتر میں پہلی مرتبہ یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پریس کلب کے صدر وی ۔کرشنا کی قیادت میں صبح 9:45 بجے قومی پرچم لہرایا گیا۔

تقریب کی صدارت صدر پریس کلب وی ۔کرشنا نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی میونسپل کمشنر کے علاوہ سیاسی قائد رنجیت بابو و دیگر معززین نے شرکت کی۔اس موقع پر گیتا شری اسکول کے طلبہ نے قومی گیت پیش کر کے سماں باندھ دیا۔

تقریب میں پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ تلگو، اردو اور انگریزی میڈیا کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جن میں سیکریٹری محمد سلطان، شیکھر، سید ضمیر، محمد یوسف نقشبندی، سید احمد، ڈیویڈ، شیشیدھر ریڈی، سرینو، محمد امتیاز، پربھاکر، محمد معین الدین، محمد نثار احمد، داسو، نریندر و دیگر شامل تھے، جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

News Source : Mohd. Imtiyaz