نظام آباد میں مرحوم شیخ ریاض کی اہلیہ کو ٹمریز میں ملازمت۔

Job for the wife of the late Shaikh Riaz in Nizamabad at TIMRIES

(اپنا ورنگل)

نظام آباد :

نظام آباد پولیس کی جانب سے پرمود کانسٹیبل کے قتل کرنے والے شیخ ریاض کے انکاونٹر کے بعد شیخ ریاض کی فیملی کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے شہر نظام آباد کی ممتاز شخصیت حافظ محمد لئیق خان صاحب نے تلنگانہ ریاستی حکومت و ضلع انتظامیہ و محکمہ ارباب سے پرزور نمائندگی کے علاوہ شیخ ریاض کے افراد خاندان، شیخ ریاض کی اہلیہ، ضعیف والدہ اور بچوں کے ہمراہ تلنگانہ حکومتی مشیر محمد علی شبیر سے خصوصی ملاقات کی تھی۔

حافظ محمد لئیق خان کی موجودگی میں شیخ ریاض کی فیملی نے حکومتی مشیر محمد علی شبیر کو ، شیخ ریاض کے گزرنے کے بعد انھیں درپیش مسائل و معاشی مشکلات سے واقف کروایا تھا۔اس ملاقات کے موقع پر نائب امیر امارات ملت اسلامیہ حافظ محمد لئیق خان نے تلنگانہ حکومتی مشیر محمد علی شبیر سے مرحوم شیخ ریاض کی فیملی کو حکومت کی جانب سے ممکنہ اقدامات و تعاون کی درخواست کی تھی۔

حافظ محمد لئیق خان کی کامیاب و موثر نمائندگی اور حکومتی مشیر محمد علی شبیر کی خصوصی دلچسپی اور سفارش پر مرحوم شیخ ریاض کی بیواہ صنوبر ناظمین کو تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے نظام آباد ٹمریز گرلز _3 میں آوٹ سورسز پر ملازمت کے احکامات حوالے کئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں تلنگانہ حکومتی مشیر محمد علی شبیر شیخ ریاض کی فیملی کیلئے تیار شدہ ڈبل بیڈ روم مکان کی منظوری کو یقینی بنایا ہے، اقدامات پر شیخ ریاض کی فیملی نے حکومتی مشیر محمد علی شبیر اور حافظ محمد لئیق خان سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔

News Source : Nadeem Ahmed