Do you know a young man named Rayan? Warangal Intezarganj police appealed for help
(اپنا ورنگل)
ورنگل :
ورنگل انتظار گنج پولیس کے اطلاع کے بموجب ورنگل چوراستے پر آج شام 4:30 بجے ایک نوجوان کو ذہنی انتشار کا شکار ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔
وہ شخص سڑک پر بے ترتیب گھوم رہا تھا اور اس کی ذہنی کیفیت درست نہیں دکھائی دے رہی تھی۔ اس سے پوچھے جانے پر اس نے بتایا کہ اس کا نام رایان ہے مگر اس سے زیادہ کوئی تفصیلات نہیں بتا سکا۔
مقامی باشندوں اور گواہان سے گزارش ہے کہ اگر وہ اس نوجوان کو پہچانتے ہیں تو براہ کرم اس کے گھر والوں کو اطلاع دیں یا اسے انتظامیہ تک پہنچانے میں مدد کریں۔
اس معاملے میں مزید معلومات کے لیے انتظار گنج پولیس اسٹیشن Cell: 8712685007 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
News Source : M.F. Baig Riaz

