ہنمکنڈہ کی فاطمہ سمرین نے ساؤتھ انڈیا ویمن اچیورز ایوارڈ -2025 حاصل کیا۔

Fatima Samreen of Hanamkonda receives South India Women Achievers Award -2025

(اپنا ورنگل)

ہنمکنڈہ :

تلنگانہ کے ہنمکنڈہ ضلع سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت خاتون فاطمہ سمرین نے اپنی محنت، لگن اور تخلیقی صلاحیتوں کی بدولت چینج میکر کیٹیگری میں ساؤتھ انڈیا ویمن اچیورز ایوارڈ (SIWAA) 2025 اپنے نام کیا ہے۔ یہ ایوارڈ ان خواتین کو دیا جاتا ہے جو سماج میں مثبت تبدیلی لانے کا عزم رکھتی ہیں۔فاطمہ سمرین ایک کہانی نویس (Storyteller) اور گوسٹ رائٹر (Ghostwriter) ہیں۔ انہوں نے کئی پراجیکٹس مکمل کیے ہیں جن کی اشاعت ایمیزون پر ہوچکی ہے، جہاں ان کی تحریریں ٹاپ 100 لسٹ میں بھی شامل رہی ہیں۔ ایک گوسٹ رائٹر کے طور پر وہ ان لوگوں کے خیالات، احساسات اور تجربات کو لفظوں میں ڈھالتی ہیں جو اپنی کہانیاں دنیا تک پہنچانا چاہتے ہیں مگر لکھنے کے لیے وقت یا اظہار نہیں رکھتے۔

ان کا یہ کام نہ صرف تخلیقی ذوق کا مظہر ہے بلکہ کئی ابھرتے ہوئے مصنفین کے لیے ایک مثال بھی ہے۔ان کی کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ خواتین اگر عزم رکھیں اور محنت کو اپنا شعار بنائیں تو وہ ہر شعبے میں نمایاں مقام حاصل کرسکتی ہیں۔ فاطمہ سمرین کی جدوجہد نے معاشرے کی دیگر خواتین کو بھی حوصلہ دیا ہے کہ وہ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے آگے بڑھیں۔یہ تقریب کرناٹک گورنمنٹ کالا سمبرمّا، بنگلور میں منعقد ہوئی، جسے ٹویل میگزین نے منظم کیا۔ اس کے بانی، سی ای او اور ایڈیٹر ان چیف مسٹر دیپک ٹیٹر جین ہیں۔

ایوارڈ کا یہ پروگرام جنوبی ہند کی سب سے بڑی خواتین بااختیاری مہم ہے، جو مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین کو اعزاز دیتی ہے۔یہ ایوارڈ پہلی مرتبہ 2019 میں محترمہ لتا رجنی کانت کے ہاتھوں شروع کیا گیا تھا، اور رواں سال اس کا 7واں ایڈیشن کامیابی سے منعقد ہوا۔ اس سال تقریباً 60 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 200 باکمال خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ پروگرام ہندوستان بک آف ریکارڈز کے تعاون سے منعقد ہوا، جس نے ایک ہی دن میں 200 خواتین کو ایوارڈ دے کر نیا ریکارڈ قائم کیا —

جو اب تک دیا جانے والا تیسرا سب سے بڑا ایوارڈ ریکارڈ ہے۔یہ ایوارڈ تقریب خواتین کی کامیابیوں کا زبردست جشن تھی، جہاں نہ صرف ان کی آوازوں کو سنا گیا بلکہ ان کے کارناموں کی پذیرائی بھی کی گئی۔SIWAA آج بھی خواتین کی حوصلہ افزائی، یکجہتی اور توانائی کی علامت کے طور پر ایک شاندار روایت قائم رکھے ہوئے ہے۔

News Source : M.F. Baig Riaz