جمعیت علماء ورنگل کے زیر اہتمام آج جلسہ عام بعنوان: اصلاحِ معاشرہ، نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی بے راہ روی اور نئے سال کی خرافات و تباہ کاریاں

A public meeting organized by Jamiat Ulema Warangal today  : Social Reform, Misconduct of Young Boys and Girls, and Superstitions and Destructions of the New Year

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

جمعیت علماء ورنگل کے زیر اہتمام آج بروز منگل 30 دسمبر 2025 بعد نماز عشاء کاسمو کنونشن ہال یل بی نگر ورنگل میں ایک عظیم الشان اور فقید المثال جلسہ عام بعنوان "اصلاحِ معاشرہ، نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی بے راہ روی اور نئے سال کی خرافات و تباہ کاریاں” منعقد ہوگا۔یہ جلسہ حضرت حافظ و قاری عبداللہ فاضل صاحب اطال اللہ عمرہ اور حضرت حافظ و قاری محمد بدرالدین صاحب اطال اللہ عمرہ کی سرپرستی میں، جبکہ حضرت مولانا محمد عتیق الرحمن اسعدی ناظم مدرسہ حضرت ابوبکر صدیقؓ، امام و خطیب مسجد ذکری یل بی نگر ورنگل کی قیادت میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

جلسہ کی صدارت حضرت مولانا سید ایوب قاسمی صاحب، صدر جمعیت علماء ضلع ورنگل فرمائیں گے، جب کہ نگرانی حضرت مولانا محمد محسن قاسمی نقشبندی، صدر سٹی جمعیت العلماء ورنگل کے سپرد ہے۔جلسہ کے مہمانانِ خصوصی میں ملت اسلامیہ کی جانی مانی شخصیات، قائد قوم و ملت حضرت مولانا مفتی محمود زبیر قاسمی، جنرل سیکرٹری جمعیت علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش، اور حضرت مولانا مفتی محمد عامر انصاری قاسمی و رحمانی، استاذ حدیث و تفسیر جامعہ دارالعلوم رحمانیہ حیدرآباد شامل ہوں گے۔

جلسہ کو روحانی اور ادبی رنگ دینے کے لئے ممتاز شعراء کرام بھی شرکت فرمائیں گے جن میں بلبلِ مدینہ، مدّاحِ رسول، قاری محمد مزمل حیات صاحب اور باطنی بصیرت کے حامل شاعرِ اسلام، قاری عبدالعزیز صاحب کے نام قابل ذکر ہیں۔ نظامت کے فرائض شاعر قاری مجاہد حسنین حبیبی صاحب انجام دیں گے۔

اس موقع پر شہر کے نامور علماء کرام اور حفاظ بھی شریک رہیں گے جن میں مفتی محمد عبدالحفیظ قاسمی، مفتی محمد منہاج احمد قیومی، مولانا سید بلال افضل قاسمی، مولانا محمد عبدالرقیب قاسمی، اور دیگر اہلِ علم حضرات شامل ہیں۔جلسہ کے داعیان محمد منور حسین قاسمی، حافظ عبدالمقیت رحمانی، مولانا محمد منظور قاسمی، مولانا محمد فاروق قاسمی، اور دیگر خدام جمعیت نے عامۃ المسلمین سے پرخلوص اپیل کی ہے کہ وہ اس اصلاحی و دینی اجتماع میں کثیر تعداد میں شریک ہو کر برائیوں کے خاتمے اور سماج کی بہتری کے لئے کوششوں کا حصہ بنیں۔

News Source : M.F. Baig Riaz