The responsible persons visited the land purchased by Majlis Tahaffuz Khatm-e-Nabuwwat Trust, District Nizamabad, better guidance for the nation and society, and other religious welfare measures aimed at the same goal, financial assistance required, appeal for cooperation,
(اپنا ورنگل)
نظام آباد :
مجلس تحفظ ختم نبوت ایجوکیشنل اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ ضلع نظام آباد کیلئے درکار قلعہ روڈ پر واقع ایک کھلی اراضی کا آج ٹرسٹ کے ذمہ داران نے دورہ کرتے ہوئے اراضی میدان کا جائزہ لیا، اس خصوص ایک اجلاس بھی متعلقہ اراضی گراونڈ میں منعقد کی گئی، اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست ختم نبوت ایجوکیشنل اینڈ چیارٹیبل ضلع نظام آباد مفتی سعید اکبر نے ٹرسٹ کے اغراض و مقاصد، جاری خدمات اور دیگر عنوان پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے واضح کیا کہ مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع نظام آباد پچھلے 21 سالوں سے دینی خدمات میں مصروف ہیں، تحفظ ختم نبوت کی کارگردگی میں اب تک الحمداللہ 124 سے زائد مساجد کی تعمیر ہوچکے ہے، 400 سے زائد مکاتب کا نظام چل رہا ہے، طلبہ و طالبات کی تعداد 900 سے زائد ہے، جس کا ماہانہ خرچ جملہ 12/لاکھ روپے ہے، اور دارالصالحات مدرسہ قائم کیا گیا ہے، جس میں طالبات کی تعداد 100 ہے، اور ان کے علاوہ موسم سرما میں گرمائی ملبوسات بلانکٹس کی تقسیم رمضان المبارک کے موقع پر عید پیکیج، قربانی کے موقع پر گوشت کی تقسیم، ماہانہ بیواؤں کیلئے وظائف کا نظم، سلم علاقوں کی بستیوں میں وقتاً فوقتاً راشن کی تقسیم الحمداللہ تحفظ ختم نبوت ایجوکیشنل اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ پچھلے 21 سالوں سے مسلسل کرتے آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ گاوں دیہاتوں میں دینی ماحول، قرآن و حدیث کی تعلیمات کو عام کرنا ٹرسٹ کا مقصد ہے، انہوں نے کہا کہ آج فرقہ پرست طاقتیں اسلام اور امت مسلمہ کے خلاف شرپسند آنہ منصوبہ رکھتے ہیں، خواتین و لڑکیوں کو دشمنان اسلام کی سازشوں سے محفوظ رکھنے اور انکی سازشوں کا شکار ہوکر مرتد ہونے سے بچانا ہے، انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ایجوکیشنل اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ کے تحت تمام مذاہب اور طبقات کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے بھی جدوجہد جاری ہے۔ نوجوانوں میں دینی و دنیاوی تعلیم کو فروغ اور روزگار کی فراہمی میں تعاون و دیگر فلاحی کاموں کیلئے سرگرم کردار ادا کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کیوں کہ اس اراضی کی قیمت بہت زیادہ ہے اس کیلئے ٹرسٹ کے تحت خریدی گئی سی آر پی ایف کیمپ دارالصالحات کی اراضی کو فروخت کیا جارہاہے تاکہ اس اراضی رقم کی ادائیگی میں آسانی ہو۔
انہوں نے امت مسلمہ، شہریان نظام آباد ،اہل خیر حضرات سے دل کھول کر اس کار خیر میں حصہ لینے اور تعاون کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کی تمام ترسرگرمیاں اب تک کرایہ کی عمارت میں چل رہی تھی، علاوہ ازیں دارالصالحات بھی کرایہ کی عمارت میں چل رہا ہے، تحفظ ختم نبوت ایجوکیشنل اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ کے ذمہ داران نے یہ طے کیا ہے کہ اب ٹرسٹ کی اپنی ذاتی زمین و عمارت ہو، اس کیلئے قلعہ روڈ نزد پڑول پمپ واقع 2500، گز اراضی زمین نشاندہی کی گئی، اس اراضی کو ٹرسٹ کے تحت خریدنا طے پایا، الحمداللہ اسکی قیمت بھی طے کی گئی ہے، لیکن قیمت ادا کرنا ابھی باقی ہے، چونکہ زمین کشادہ ہے، قیمت بہت زیادہ ہے، یہ قیمت طے شدہ معاہدے کے مطابق ادا کرنی ہے۔
اس اراضی کی طے شدہ قیمت فی اسکوائر فیٹ چالیس ہزار روپے (40,000) ہے، لہذا فی ممبر یا فی شخصی طور پر 250 روپے طے کیا گیا ہے، چونکہ نسبت بہت بڑی ہے، عزائم میں خریدی ہوئی زمین پر مسجد کی تعمیر، دارالصالحات کیلئے بلڈنگ، تحفظ ختم نبوت ایجوکیشنل اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ نظام آباد کا دفتر، نمازیوں کے لیے مکمل سہولیات، جس میں گاڑیوں کیلئے پارکنگ، و دیگر ایسے بلند عزائم کے ساتھ یہ اراضی خریدی گئی ہے، اب امت مسلمہ کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ ہم سب ملکر ان بلند عزائم میں حضرت مولانا مفتی سعید اکبر صاحب کے ان حوصلوں کو مزید مستحکم کرتے ہوئے آپ تمام احباب دل کھول کر تحفظ ختم نبوت ایجوکیشنل اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ نظام آباد کا تعاون کریں اور اپنی آخرت سنواریں۔
اس موقع پر سنٹرز کے ذمہ داران، مولانا اکرام الدین آرمور، مولانا عماد الدین نظام آباد، حافظ مجیب نظام آباد، مولانا جابر نظام آباد، مولانا محمود نظام آباد، حافظ جلال بھیمگل، مفتی محبوب بچکندہ، مولانا نواز بانسواڑہ, صدر عیدگاہ قدیم وجدید انتظامیہ کمیٹی عبدالرحمن بازارارہ ، مفتی ظہیر، سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس ،سابقہ کواپشن ممبر کانگریس اشفاق احمد خان، عبدالرحیم قلعہ روڈ برکت پورہ، عبداللہ بھائی قلعہ روڈ، محمد نصار کلاسک، عبدالقدیر ایڈوکیٹ، حامد بن حقانی، سید محب الدین، سید انور ٹیچر، سید ذکریا مجو بھائی، سید عبدالرزاق، محمد شکیل زیتون کنویکشن، محمد ذاکر خیرالانام، محمد یوسف آرزو جویلرس، ایم اے بصیر، محمد سعید انڈو نرسری، علیم الدین عقیل، محمد اظہر الدین و شہر کے دیگر معززین اور ہم شخصیات موجود تھے،۔
News Source : Nadeem Ahmed

