ہمناآباد میں دھلی ہوئی ادرک خریدنے کا آغاز،کسانوں میں مسرت کی لہر۔

The purchase of washed ginger in Humnaabad has begun, creating a wave of joy among farmers

(اپنا ورنگل)

بیدر  :

ادرک کے ہول سیل تاجر محمد منظور ولد محمد مقصود (مرحوم) باغبان نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے رواں سال ادرک کے موسم میں ہمناآباد میں بھی دھلی ہوئی ادرک خریدنے کا آغاز کیا گیا ہے۔ پہلے یہ سہولت مہارشٹراء کی منڈیوں میں موجود تھی یہاں کے کسانوں کو وہاں تک پہنچ نے میں مشکلات کا گزارنا پڑتا تھا،کسانوں کی اس تکلیف کو دور کرنے کی غرض سے ہمناآباد میں بھی اس کا آغاز کیا گیا ہے۔

دھلی ہوئی ادرک فروخت کرنے سے کسانوں کو ہونے والے فائد ے کے بارے میں انہوں نے کہا کے اگر کوئی کسان مٹی لگی ہوئی گیارہ کلو ادرک فروخت کرتا ہے تو اس کو دس کلو کی رقم ملتی ہے اس حساب سے سو کلو پر دس کلو کا نقصان کسان کو برداشت کرنا پڑتا تھا مگر دھلی ہوئی ادرک اگر کوئی کسان دس کلو فروخت کرتا ہے تو اس کو دس کلو کی رقم حاصل ہو گی کسانوں کواب ادرک کی فروخت پر کوئی نقصان برداشت نہیں کرنا پڑے گا،

موجودہ قت میں پڑوسی ریاستوں میں دھلی ہوئی ادرک کی طلب بہت بڑھ رہی ہے اس لئیے ہماری اپیل ہے تمام بیدر ضلع کے کسانوں سے کے وہ اپنی دھلی ہوئی ادرک کو فروخت کرنے کے لئیے پڑوسی ریاستوں کو نہ لیجائیں بلکہ ہم سے رابطہ کریں۔

News Source : M.A. Samad Manju wala