Warangal Collector Dr. Satya Sharada inspected the EVM strong rooms at Enumamula Market Yard
(اپنا ورنگل)
ورنگل:
ورنگل کے اینو مامولا زرعی مارکیٹ یارڈ میں واقع ضلعی گوداموں میں محفوظ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایمز) کا آج ضلع کلکٹر ڈاکٹر ستیہ شاردا نے ایڈیشنل کلکٹر سندھیا رانی کے ساتھ مل کر مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور عہدیداروں کی موجودگی میں معائنہ کیا۔
مرکزی الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق ہر تین ماہ بعد انجام دی جانے والی معمول کی جانچ کے حصے کے طور پر، کلکٹر نے اینو مامولا زرعی مارکیٹ یارڈ میں ضلعی حدود میں موجود اسٹرانگ رومز میں محفوظ ای وی ایم مشینوں کا سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی موجودگی میں جائزہ لیا۔
کلکٹر نے گوداموں میں قائم اسٹرانگ رومز کے ریکارڈ، سخت حفاظتی انتظامات، اور سی سی کیمروں کے ذریعے کی جانے والی مسلسل نگرانی کے بارے میں عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کیں۔اس معائنہ میں تحصیل دار سری کانت، الیکشن نائِب تحصیل دار رنجیت، مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے — ٹی ڈی پی سے شیام، اے آئی ایم آئی ایم سے فیض الدین، بی جے پی سے ہری شنکر، اور وائی ایس آر سی پی سے رجنیکانت شریک ہوئے۔
News Source : M.F. Baig Riaz

