Facilities should be provided for disabled voters: Abdul Aziz Khan
(اپنا ورنگل)
اوٹکور :
گرام پنچایت انتخابات کے پیشِ نظر معذور افراد کو بھرپور سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مقامی سماجی کارکن عبدالعزیز خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ کے دن معذور ووٹروں کے لیے ٹرانسپورٹ سہولیات، وہیل چیئرز اور ریمپ انتظامیہ کی جانب سے فراہم کیے جانے چاہییں تاکہ وہ با آسانی اپنے ووٹ کا حق استعمال کرسکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نابینا افراد کے لیے ایس کارڈ (S-Card) سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ بھی انتخابی عمل میں خود مختار طریقے سے حصہ لے سکیں۔عبدالعزیز خان نے معذور افراد سے اپیل کی کہ وہ انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے اپنے ووٹ کے حق کا استعمال ضرور کریں۔
News Source : Mohd. Zain ur Rahman

