The Sandal Shareef of Hazrat Dada Peer was celebrated with great devotion and respect
سیدشاہ محی الدین قادری الملتانی نے اپنے فرزند سید شاہ مخدوم محی الدین قادری الملتانی فیصل کوخلافتسے سرفراز فرمایا
(اپنا ورنگل)
بیدر :
حضرت سید شاہ فتح اللہ جد شریف القادری الملتانی المعروف بہ حضرت دادا پیر قدس اللہ سرہ العزیز ؒ جد امجد حضرت سید شاہ محمد شمس الدین شریف القادری المعروف ملتانی بادشاہ قدس اللہ سرہٗ العزیز ؒ بمقام اودگیر روڈ بیدر شریف کا سالانہ 593واں سہ روزہ عرس و صندل شریف۔ 6جمادی الثانی بعد نماز عصر تا مغرب غسل مبار ک مزار شریف حضرت ممدوحؒؒ کا سالانہ صندل کا آغاز ہوا۔ تفصیلات کے بموجب 29/ نومبر مطابق 7جمادی الثانی بعد ادائیگی نماز مغرب شیخ المشائخ ابو الفتح سید شاہ سجاد محی الدین قادری الملتانی و چشتی ابن شیخ المشائخ ابو الفتح سیدشاہ محی الدین قادری الملتانی المعروف سید شاہ صفدر محی الدین قادر ی قدس اللہ سرہ العزیز صدر سجادہ نشین و متولی سلسلہ عالیہ قادریہ ملتانیہ جملہ صندل مالی کی خصوصی رسومات بصد عقیدت و احترام علمائے مشائخین،معزیزین شہر،سرگروہان فقراء،عقیدتمندان کی موجود گی میں انجام دئے۔
گلہائے عقیدت سلام نیاز فاتحہ تقسیم تبرکات بدست فرزندان سجادہ نشین عمل میں آئے۔ اس موقع پر سجادہ نشین درگاہ حضرت ممدوح ؒنے اپنے فرزندشاہ مخدوم محی الدین قادری الملتانی فیصل کو خلافت سے نوازا،اس موقع پر سجادہ نشین درگاہ حضرت ممدوحؒ جناب سید شاہ سجاد محی الدین قادری الملتانی و چشتی نے خطاب کرتے ہوئے خلافت نامہ پڑھ کر سنایا اور ہدایت کی کہ وہ سلسلہ عالیہ قاددریہ کے طریق پر کاربند اور ثابت قدم رہیں، قرآن وسنت کے مطابق پابند رہنے اور ذکر اور اذکار مراقبہ و مجاہدہ نفس اور ہمہ دم تزکیہ و احتساب کی تلقین کرتے ہوئے فاتحہ وغیرہ ادا کرتے رہنے کی ہدایت کے ساتھ دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کو دین متین پر ثابت قدم رکھے۔
، شاہ ضیاء الحسن جاگیردار سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت شیر سوار بسواکلیان، نے بعنوان آثار مبارک کی تعظیم پر اثر خطاب کرتے ہوئے دعا کی، سہ نشین پر سید شاہ نقی محمد محمد الحسینی عرف اظہر حسینی سجادہ نشین و متولی خانقاہ شریف ابو الفیض چشتیہ پورہ، سید شاہ ثاقب حسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ ابوالفیض ؒ،سیدہ طاہر پاشاہ حسینی سجادہ نشین، جناب حکیم شاہ شمس الاسلام کنج نشین قادری جنیدی بغدادی سجادہ نشین سید شاہ عزیز اللہ علوی سجادہ نشین پیر پاشاہ علوی ؒ، شاہ ابراہیم قادری الملتانی،قائد مجلس مرزا رحمت بیگ رکن قانون ساز کونسل تلنگانہ،محمد غوث صدر بلدیہ بیدر،سید رضا حسینی عقیل، شاہ متین قادری الملتانی،سید احمر حسینی،شاہ شعیب قادری الملتانی،محمد یونس صدیقی نائب صدر ڈسٹرکٹ آٹو رکشاء و ٹرالی یونین، سید مقصود علی سیکریٹری آٹو رکشاء و ٹرالی یونین، محمد عبدالصمد منجووالا، حکیم محمد اسمٰعیل سعید، محمد فراست علی ایڈوکیٹ، شیخ حاجی پروپرائٹر فیمینا بنگلس اسٹور موجود تھے۔

جن کا سجادہ نشین کی سرپرستی میں،جنا ب سید شاہ دستگیر محی الدین قادری المعروف سید شاہ شاہ رخ محی الدین قادری،جناب شاہ عامر محی الدین قادری،جناب محمد یونس قریشی منتظم عرس کمیٹی و اراکین کمیٹی نے شاندار استقبال کیا اور انہیں تبرکات پیش کئے گئے۔ بعد صندل تبرک طعام برائے خاص وعام کاحسب روایت قدیم اہتمام کیا گیا۔ بعد طعام نصیر عثمانی قوال سنگاریڈی قوال بودھن نے ساز پر نعتیہ،منقبتی،عرفانی کلام پیش کرتے ہوئے سامعین پہ بے خودی طاری کردی۔ نہ پینا حرام ہے:نہ پلاناحرام ہے:پینے کے بعد ہوش میں آنا حرام ہے شعر پر سامعین پر وجدکی کیفت طاری ہوگئی۔کل 30/ نومبر مطابق ۸جمادی الثانی بروز بعد نماز فجر مسجد حضرت ممدوح ؒمیں ختم کلام پاک، فاتحہ خوانی پیشکشی چادر گل کی رسومات انجام دی گئیں او ر سجادہ نشین نے خصو صی دعافرمائی۔بعد صندل شریف سجادہ نشین کی قیامگاہ پر تبرکات طعام کا اہتمام کیا گیا تھا۔
News Source : M.A. Samad Manju wala

