.Telangana Waqf Board Chairman Syed Azmatullah Hussaini visits Muslim Welfare Society Warangal
(اپنا ورنگل)
ورنگل :
تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ چیئرمین سید عظمت اللہ حسینی اور ورنگل ضلع کانگریس کمیٹی صدر محمد ایوب نے مسلم ویلفیئر سوسائٹی ورنگل کے دفتر کا دورہ کیا۔اس موقع پر سوسائٹی کے صدر محمد سراج احمد نے مہما نان خصوصی کا شاندار خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں تہنیتی شال اور یادگار مومنٹو پیش کیا۔
سوسائٹی کے ارکان نے مہمانوں کو ادارہ کی مختلف فلاحی سرگرمیوں سے واقف کرایا،سوسائٹی کے تحت غریب و یتیم لڑکیوں کی شادیوں میں مالی تعاون، لڑکیوں کے لیے ہاسٹل کی سہولت، اردو میڈیم سرکاری اسکولوں میں نوٹ بکس اور اسٹیشنری کی تقسیم، بیمار اور ضرورتمند مریضوں کو علاج و معالجہ میں مالی امداد، بیواؤں کے لیے ماہانہ وظیفہ، خواتین کے لیے ٹیلرنگ ٹریننگ سینٹر اور خود روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پروڈکشن سینٹر جیسے کئی اہم منصوبے کامیابی کے ساتھ چلائے جا رہے ہیں۔
چیئرمین وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی نے مسلم ویلفیئر سوسائٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے حکومت کی سطح پر ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔اس تقریب میں محمد عبدالکلیم (سیکریٹری)، سید عبدالمجید (وائس پریزیڈنٹ)، محمد سلیم احمد (جوائنٹ سیکریٹری)، سید افتخاردالدین، ضیاء خان، بابا بھائی، خواجہ اسلم محی الدین، محمد الطاف حسین اور دیگر ارکان شریک تھے۔
News Source : M.F. Baig Riaz

