سعودی عرب بس حادثہ پر ایم ایل اے نائنی راجندر ریڈی کا اظہارِ افسوس۔

MLA Naini Rajender Reddy expresses grief over Saudi Arabia bus accident

(اپنا ورنگل)

ورنگل :
رکن اسمبلی ورنگل ویسٹ نائنی راجندر ریڈی نے سعودی عرب میں پیش آئے خوفناک بس حادثہ میں متعدد معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس المناک حادثہ میں ہلاکتوں کے بارے میں موصولہ اطلاعات نہایت تکلیف دہ اور افسوسناک ہیں۔ نائنی راجندر ریڈی نے متاثرہ خاندانوں سے صبر و برداشت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں وہ سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ایم ایل اے ورنگل ویسٹ نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی اور ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔

News Source : M.F. Baig Riaz