ورنگل اور ہنمکنڈہ اضلاع میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہیلپ لائن نمبرس۔

(اپنا ورنگل)
ورنگل اور ہنمکنڈہ اضلاع میں حالیہ شدید بارشوں کے پیش نظر عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی یا فوری مدد کے لئے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں۔ورنگل اور ہنمکنڈہ ضلع کلکٹریٹ دفتر میں قائم کنٹرول رومس سے رابطہ کے لئے نمبر ہیں: 3424 425 1800، 9154225936، اور 1115 425 1800۔اسی طرح گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن دفتر میں عوامی سہولت کے لئے 1980 425 1800 اور 9701999676 نمبرز پر بھی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔بجلی سے متعلق شکایات یا ہنگامی صورتحال کے لئے (PDCL) کے مرکزی دفتر میں 0028 425 1800 ٹول فری نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ خراب موسم کے دوران بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر مذکورہ نمبروں پر اطلاع دیں۔

News Source : M.F. Baig Riaz