Khanqa nooriya shamsiya gyarveen shareef celebrations at Hanamkonda
ورنگل :
(اپنا ورنگل)
خانقاہ نوریہ شمسیہ ورنگل کے زیرِ اہتمام گیارھویں شریف، زیارتِ آثارِ مبارک اور محفلِ نعت کا پُر وقار اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر حضور پیر و مرشد حضرت سید شاہ پیر شفات حسین حسینی خادمی نوری شمسی صاحب قبلہ المعروف کلیم بابا سرکار، سجادہ نشین درگاہ حضرت سید احمد اللہ شاہ خادمی نوری قادریؒ بریلوی شریف و سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ ننھے میاں سرکارؒ اورنگ آباد نے شرکت فرمائی۔یہ روحانی پروگرام خواجہ اصغر معین الدین شمسی اسلم کی قیادت میں ان کی رہائش گاہ ریڈی کالونی، ہنمکنڈہ میں منعقد کیا گیا، جہاں حضرت سید شاہ حیات حسین حسینی خادمی نوری شمسی صاحب المعروف دانش بابا صاحب (جانشین حضرت پیر حمایت ثانی خادمی نوری شمسیؒ المعروف شمو بابا صاحب) نے صدارت کے فرائض انجام دیے۔پروگرام کا آغاز حمد و نعت اور درودِ شریف سے ہوا۔ بعد نمازِ مغرب زیارتِ آثارِ مبارک کا اہتمام کیا گیا، جب کہ بعد نمازِ عشاء محفلِ نعت اور طعام کا اہتمام کیا گیا۔ بعد ازاں محفل نعت کا پروگرام عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر سید شاہ حسین نبیرۂ قادری، سید خان شمسی، سید حفیظ شمسی، خواجہ شمس الدین شمسی، اختر معین الدین، حفیظ، لائق، شوکت، عارف، ارشد اور دیگر سلسلۂ شمسیہ کے اراکین بڑی تعداد میں موجود تھے۔
News Source : M.F. Baig Riaz


