ایسے کام جوطلباء کو ناکارہ بنا دیتی ہیں؟ یس امین الحسن انٹرنیشنل لائف کوچ، منٹر اینڈ ٹرینر۔

What are the things that make students ineffective?  Yas Aminul Hassan International Life Coach, Mentor and Trainer

(اپنا ورنگل)

بیدر :

عائشہ رضوانہ ہیڈ مسٹریس وزڈم ہائی اسکول کی اطلاع کے مطابق وزڈم ہائی اسکول و پی یو کالج بیدر کے طلباء کے لیے ”What Makes Us Non-Productive?“(ایسے کام جو ہم کو ناکارہ بنا دیتی ہیں؟) کے عنوان پر اردو ہال تعلیم صدیق شاہؒ بیدر میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے علیحدہ علیحدہ ورک شاپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ جناب محمد آصف الدین چیر مین وزڈم گروپ آف انسٹی ٹیوشنس نے جناب یس امین الحسن کاپر جوش استقبال کیا اور تعارف کراتے ہوئے کہا کہ موصوف B.Tech، M.sc (ماسٹر ان سیکالوجی) کیا، پھر آپ نے باضابطہ بیرون ملک سے NLP(ماہر نفسیات) کی تعلیم و ٹریننگ حاصل کی۔

مہمان خصوصی کو وزڈم اسپارک 2025کے تحت متعارف کریا گیا، "Wisdom.Dedicated Educator Award 2025″سے نوازا گیا۔ محمد صلاح الدین فرحان سکریٹری وزڈم گروپ آف انسٹی ٹیوشنس نے مہمان خصوصی جناب یس امین الحسن کو تہنیت پیش کرتے ہوئے شال پوشی و گل پوشی کی۔مہمان خصوصی جناب یس امین الحسن انٹرنیشنل لائف کوچ،منٹراینڈ ٹرینرنے اپنے منفرد Power point Presentationمیں بتایا کہ آج طلباء کو اپنی زندگی با مقصد بنانے کے لیے اپنے سامنے ایک گول رکھنا چاہیے،جس کے حصول کے لیے کون سا کام کب اور کتنا کرنا ہے؟ فون کب استعمال کرنا ہے؟ اور کب نہیں کرنا ہے؟ شعوری طور پرلحاظ رکھیں۔ سات چیزیں ایسی ہیں جو طلباء کو ناکارہ بنا دیتی ہیں: (۱) گیجٹ کا زیادہ استعمال (۲) ذہنی تناؤ (۳) بری عادت (۴) نیند کے پیٹرن میں خلل (۵) بری صحبت (۶) بے ترتیبی (۷) ٹال مٹول۔ تناؤ کے اہم اسباب یہ ہیں: امتحان کا خوف، ناکامی کا خوف، دوران امتحان بھول جانے کا خوف، والدین کے فیصلہ کا خوف، والدین کا دباؤ، دوسرے کلاس فلّو سے موازنہ و مقابلہ، نیند کی خرابی۔

تناؤ کا سب سے بڑاا نقصان یہ ہے کہ قوت فیصلہ ختم ہو جاتا ہے۔ تناؤ کو ختم کرنے کے لیے گہری سانس لینا، حواس خمسہ کو کام دینا (یعنی شعوری طور پر انفارم کرنا) مثلاً پانچ چیزوں کو دیکھیں، چار چیزوں کو چھوئیں، تین چیزوں کوسنیں، دو چیزوں کو سونگھیں اور ایک چیز کو محسوس کریں۔پڑھائی میں اپنی توجہ مرکوز کرنے کے لیے دماغ سے یہ کہیں کہ ابھی ہم کو بیس منٹ پڑھنا ہے۔ دھیرے دھیرے پڑھائی کی مقدار کو بڑھاتے جائیں۔ دوسروں سے توقعات لگانا چھوڑ دیں۔ پروفیسر یس۔ مدار سرپرنسپال وزڈم پی یو کالج نے شکریہ ادا کیا۔ہائی اسکول و پی یو کالج کی ٹیم شریک رہے۔ سید علی سراور سلیم سر کی ٹیم نے انتظامات کو بحسن وخوبی انجام دیا۔

News Source : M.A. Samad Manjuwala