ہم صرف ووٹ دینے کے لیے ہیں؟ورنگل میں سونیا گاندھی کی سالگرہ تقریب پر تنازعہ،مسلمانوں کی کانگریس سے مایوسی۔

"We are only there to vote?” Controversy over Sonia Gandhi’s birthday party in Warangal, Muslims disappointed with Congress

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

ورنگل مشرقی حلقہ سے تعلق رکھنے والے کونڈا گروپ نے سونیا گاندھی کے یومِ پیدائش کے موقع پر ورنگل ریلوے اسٹیشن پر ایک تقریب منعقد کی۔ تاہم اس تقریب کے فلیکس بینر پر ورنگل ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی (ڈی سی سی) کے صدر محمد ایوب کی تصویر شامل نہ ہونے پر مسلم کانگریس کارکنان اور اقلیتی طبقہ نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

مقامی مسلم قائدین کا کہنا ہے کہ کونڈا سریکھا مسلم ووٹوں کی بدولت کامیاب ہوئے، مگر ایسا لگتا ہے کہ اب مسلمانوں کو صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ہم صرف ووٹ دینے کے لیے ہی ضروری ہیں، قیادت کے قابل نہیں؟انہوں نے مزید کہا کہ راہول گاندھی کی قیادت میں کانگریس پارٹی کے مشکل وقت میں بھی محمد ایوب جیسے مسلم رہنما پارٹی کے ساتھ ڈٹے رہے، مگر اب انہی کے ساتھ اس طرح کا سلوک افسوسناک ہے۔

اقلیتی کارکنوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں مسلمان اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں گے۔ ساتھ ہی، پارٹی کے اندر مسلمانوں کو عزت دینے اور ڈی سی سی صدر کی حیثیت سے ایوب صاحب کی تقرری پر انہوں نے اے آئی سی سی اور ٹی پی سی سی کا شکریہ ادا کیا۔

News Source : M.F. Baig Riaz