شمعون پیٹ کی گیارھویں شریف  میں سابقہ رکن اسمبلی نناپونینی نریندر کی شرکت

Warangal east ex mla  narender attended gyarveen shareef in shambunipet

ورنگل :
( اپنا ورنگل )
گریٹر ورنگل کے 41ویں ڈیویزن کے شمعون پیٹھ جنکشن میں اقلیتی مذہبی بزرگوں کی جانب سے منعقدہ گیارھویں شریف تقریب میں عظیم تر مجلس بلدیہ ورنگل کے پہلے میئر اور ورنگل ایسٹ کے سابق رکن اسمبلی جناب نناپونینی نریندر صاحب نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اقلیتی مذہبی رہنما، 41ویں ڈیویزن کے انچارج، بی آر ایس پارٹی کے قائدین، اقلیتی برادری کے بھائیوں، ورنگل ایسٹ اسمبلی حلقہ کے مختلف ڈیویزنوں کے اہم اقلیتی رہنماؤں، کارکنوں، خاتون کارکنوں اور مختلف ڈیویزنوں کے سیاسی و سماجی قائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ پروگرام خوشگوار ماحول میں نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں بی آر ایس کے قائدین کثیر تعداد میں موجود تھے۔

News Source : M.F. Baig Riaz