Warangal District Collector and Municipal Commissioner inspected the construction works on site
ورنگل :
ضلع کلکٹر ڈاکٹر ستیہ شاردا اور گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن (جی ڈبلیو ایم سی) کمشنر چاہت باجپائی نے مشترکہ طور پر آئی ڈی او سی آفس اور سپر اسپیشلٹی اسپتال کی تعمیراتی کاموں کا موقع پر معائنہ کیا۔انہوں نے متعلقہ محکموں کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ جاری تعمیراتی سرگرمیوں کو مقررہ مدت میں تیزی کے ساتھ مکمل کریں۔ اس موقع پر کلکٹر نے مختلف شعبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کیں۔
News Source : M.F. Baig Riaz

