ٹریفک چالان پر ’’100% ڈسکاؤنٹ‘‘ سے متعلق وائرل پیغام جھوٹا — پولیس نے تردید کردی۔

Viral Message about “100% discount” on Traffic Challans is false — police deny

(اپنا ورنگل)

سوشیل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی اُیک تصویر کو مکمل طور پر جعلی قرار دیا گیا ہے جس میں 13 دسمبر کے دن ٹریفک چالان پر 100 فیصد تک ڈسکاؤنٹ دینے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ٹریفک پولیس نے واضح الفاظ میں کہا کہ نہ تو کسی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے اور نہ ہی لوک عدالات سے اس سلسلے میں کوئی نوٹیفیکیشن جاری ہوا ہے۔

پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ اور افواہوں پر مبنی پوسٹس پر یقین نہ کریں اور نہ ہی انہیں آگے شیئر کریں۔کسی بھی اطلاع کی تصدیق کے لیے ہمیشہ سرکاری پولیس ہینڈلز چیک کریں۔

اس سلسلہ میں پولیس کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔پولیس کا کہنا ہیکہ ،ہوشیار رہیے — افواہوں اور گمراہ کن معلومات سے بچیں۔

News Source : Agency