بہار میں اے آئی ایم آئی ایم کی شاندار کامیابی پر ورنگل کے دفتر میں فتح کا جشن۔

Victory Celebrations at the Warangal office over the AIMIM’s stunning success in Bihar

(اپنا ورنگل)

ورنگل  :

مجلس اتحاد المسلمین ورنگل ضلع کنوینرمحمد عبدالسبحان کی قیادت میں، منڈی بازار ورنگل میں واقع ایم آئی ایم دفتر میں بہار کے سیمانچل علاقے سے پانچ ارکانِ اسمبلی کی شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا محمد فصیح الدین رشادی قاسمی اور سرگرم کارکن سید فیض اللہ کی نگرانی میں پارٹی کارکنوں نے جشن منایا، مٹھائیاں تقسیم کی ۔کارکنان نے ایم آئی ایم کی حمایت سے حکمراں جماعت کے امیدوار نوین یادو کی جیت پر بھی مسرت کا اظہار کیا اور بہار میں پارٹی کی کامیابی کو مجلس کے بڑھتے ہوئے عوامی اعتماد کی علامت قرار دیا۔

اس موقع پر عبدالسبحان اور مولانا فصیح الدین قاسمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدرِ مجلس و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی، رکنِ اسمبلی اکبرالدین اویسی، چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی، نو منتخبہ رکن اسمبلی نوین یادو اور بہار میں ایم آئی ایم کے پانچ نومنتخبہ ارکان اسمبلی کو پرخلوص مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے سیمانچل کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے مجلس کے امیدواروں کو کامیاب بنایا۔ اس موقع پر ایم آئی ایم کے کارکنان سید فیض اللہ، عبدالستار، سید شجیع، محمد فہیم، محمد احمد، محمد زاکر، محمد رضی الدین اور کثیر تعداد میں کارکنان موجود تھے۔

News Source : M.F. Baig Riaz