Urs Sharif of Hazrat Syed Nooruddin Qadri Baba (RA) is being celebrated in Warangal today
(اپنا ورنگل)
ورنگل :
دیشائی پیٹ ورنگل میں پہاڑ کے اوپر واقع درگاہ حضرت سید نور الدین قادری باباؒ کا سالانہ عرس شریف آج نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔نگران کار محمد انکوش نے بتایا کہ زائرین اور عقیدتمندوں کے لیے بہترین سہولتوں کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

عرس کے موقع پر چادر گل پیش کی جائے گی جبکہ عقیدت مندوں کے لئے خصوصی لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی شرکت کریں گے۔ درگاہ اور اطراف کے علاقے کو رنگ برنگی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔عرس شریف کے موقع پر فقراء حضرات کی جانب سے روح پرور محفلِ سماع منعقد ہوگی جس میں حمد، نعت اور منقبتی کلام پیش کیا جائے گا۔
دوسرے دن یعنی 2 جنوری کو بداوا اور درود و سلام کی محفل کا اہتمام کیا گیا ہے۔ منتظمین نے تمام عقیدتمندوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔
News Source : M.F. Baig Riaz

