Union Budget is anti-farmer, anti-poor and anti-Dalit: BSP
(اپنا ورنگل)
بیدر :
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ریاستی صدر ایم کرشنامورتی نے الزام لگایا ہے کہ سال 2026-27 کا مرکزی بجٹ کسانوں، غریبوں، مزدوروں، پسماندہ طبقات اور دلتوں کے مفادات کے خلاف ہے اور امیر اور کارپوریٹ تاجروں کے حق میں ہے۔شہر کے برید شاہی ہال میں منعقدہ کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ عام لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہے کیونکہ زراعت، تعلیم، صحت اور سماجی بہبود کے شعبوں کو کم فنڈز دیے گئے ہیں۔
بے روزگاری کے خاتمے، قیمتیں کم کرنے اور غریبوں کے لیے مکانات کی فراہمی کے لیے کوئی واضح منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ امیر کو مزید امیر اور غریب اور پسماندہ طبقات کو مزید مشکلات میں دھکیل دے گا۔اس موقع پر زونل انچارج L.R. بھوسلے، ریاستی عہدیدان میں اشوک، ریاستی سکریٹری دنیشور سنگارے، ضلع صدر کپل گوڈبولے، ضلع کوآرڈی نیٹر راجکمار مولبھارتی، ضلع سکریٹری امباداس چکرورتی، بیدر نارتھ اسمبلی کے صدر مہیش بھولا،
ضلع خزانچی سریش جوجناکر، ضلع نائب صدر سچن گری، ضلع کوآرڈی نیٹرجعفر قریشی،بسواکلیان صدر شنکرپھلے، اوراد صدر ملیکارجن سمیت کئی عہدیدار موجود تھے۔یہ بات ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بی ایس پی کے عہدیداروں نے نہیں بتلایاکہ اقلیتوں (مسلمان، بودھ، کرسچین، پارسی اور جین) کے بارے میں بجٹ کس طرح کا ہے۔ یہ بے نیازی بہوجن سماج پارٹی کے لئے مناسب نہیں۔ پہلے سے زوال آمادہ پارٹی پھرایک بار زوال کی نچلی سطح تک پہنچے گی۔
News Source : M.A. Samad Manju wala

