Two books by senior writer Najam Bagh to be released soon
(اپنا ورنگل)
بیدر :
جنوبی ہند کے معروف افسانہ نویس اور گلبرگہ بنیاد شاعروادیب جناب نجم باگ کی دوکتابیں جلد منظر عام پر آئیں گی۔ پہلی کتاب ”نخچیر“ ہے جو افسانوں کامجموعہ ہے۔ جبکہ دوسر ی کتاب ”اغماض“ ٹائٹل کے ساتھ نثری نظموں کامجموعہ ہے۔ جناب نجم باگ نے بتایاکہ ماہ ڈسمبر کے دوسرے ہفتہ تک دونوں کتابیں منظر عام پر آئیں گی۔
واضح رہے کہ جناب نجم با گ کے علامتی افسانے پرت در پرت اپنی ایسی دنیا رکھتے ہیں جس کو پڑھ کرادبی حظ کی بلندی پر پہنچاجاسکتاہے۔سوشیل میڈیا کے دور میں جب کہ زندگی دھوکے اور جعلیAIتصاویر وویڈیو سے اٹی پڑی ہے ان کے افسانے حقیقی لطف لینے میں پوری طرح مددگار ہیں۔
ناقدین نے نجم باگ کی تخلیقیت کی طرف توجہ نہیں کی ہے۔جب کہ ان کی نثری نظموں کی ایک علیحدہ دنیا ہے۔دونوں کتاب کے خواہشمند ابھی سے 9590102772پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس سے قبل بھی موصوف کی کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔
News Source : M.A. Samad Majnu wala

