نظام آبادمیں پروجیاوانی پروگرام میں پنشن و صدرم سرٹیفیکیٹس کا مسئلہ اٹھایا گیا۔

The issue of pension and Sadram certificates was raised in the Praja vani programme in Nizamabad

(اپنا ورنگل)

نظام آباد :

نظام آباد کے ڈسٹرکٹ کلکٹر آفس میں منعقدہ پروجیاوانی پروگرام کے دوران سماجی کارکن ندیم احمد نے ضلع کلکٹر سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری درخواست پیش کی۔ درخواست میں محلہ پھولانگ، نظام آباد کے رہائشی شیخ مدار کی معذور پنشن، جو گزشتہ کئی برسوں سے بند ہے، فوری طور پر بحال کرنے کی گزارش کی گئی۔اس موقع پر یہ بھی بتایا گیا کہ صدرم سرٹیفیکیٹ کے لیے آن لائن درخواست دینے کے باوجود گورنمنٹ ہاسپٹل کی جانب سے تاحال کوئی کال موصول نہیں ہو رہی ہے۔

اس سلسلے میں تین سالہ بچی رضوان سلطانہ اور محمد ارشد علی کے صدرم سرٹیفیکیٹس کے اجرا کے لیے بھی ضلع کے جوائنٹ کلکٹر کو درخواست دی گئی۔جوائنٹ کلکٹر نے اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے متعلقہ سرٹیفیکیٹ سیکشن کے افسران کو تحریری ہدایت جاری کی کہ جانچ کے بعد جلد از جلد معذور پنشن بحال کی جائے اور صدرم سرٹیفیکیٹس جاری کیے جائیں۔

بعد ازاں شیخ مدار، محمد ارشد علی اور رضوان سلطانہ کے والد محمد سلمان نے سماجی کارکن ندیم احمد کا ڈسٹرکٹ کلکٹر آفس لے جا کر مسئلہ حل کرانے کی مخلصانہ کوشش پر دلی شکریہ ادا کیا۔

News Source : Nadeem Ahmed