میٹرو لیابس بیدر کی افتتاحی تقریب کل15 فروری کو، معزز مہمانانِ خصوصی کی شرکت متوقع۔

The inauguration ceremony of Metro Labs Bidar will be held tomorrow, February 15th, with the participation of distinguished special guests

(اپنا ورنگل)

بیدر :
شہر بیدر میں تشخیصی سہولیات کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر میٹرو لیابس (Metro Labs) کے افتتاح کی تقریب کل اتوار 15 فروری 2026 کو رات 7 بجے منعقد ہونے جا رہی ہے۔ یہ لیابس پہلی منزل، جیو مارٹ کے اوپر، پرنس کمپلیکس، سرکاری اسپتال کے قریب، بیدر-585401 میں قائم کیا گیا ہے۔میٹرو لیابس کی انتظامیہ کے مطابق افتتاحی تقریب میں شہر و ضلع کی کئی اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

اس موقع پر بطور مہمانِ خصوصی کرناٹک حکومت کے وزیر برائے جنگلات، ماحولیات و ضلع انچارج وزیر بیدر جناب ایشور کھنڈرے شریک رہیں گے۔تقریب میں دیگر مہمانانِ خصوصی میں جناب الحاج محمد رحیم خان (ایم ایل اے بیدر و وزیر بلدی انتظامیہ و حج، حکومت کرناٹک)،جناب ساگر ایشور کھنڈرے (رکن پارلیمان بیدر)، جناب محمد غوث (چیئرمین سی ایم سی بیدر)، جناب عبدالمنان سیٹھ (کے پی سی سی جنرل سیکریٹری)، ڈاکٹر عبدالقدیر (چیئرمین شاہین گروپ، بیدر) اور ڈاکٹر مقصود چندا (صدر ایم آر ایف بیدر) شامل ہیں۔

انتظامیہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ افتتاحی تقریب میں شرکت فرما کر اس نئے تشخیصی مرکز کے آغاز کو کامیاب بنائیں۔ میٹرو لیابس کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ مرکز جدید تشخیصی سہولیات فراہم کرے گا جس سے بیدر کے عوام کو بہتر طبی سہولتیں میسر آئیں گی۔

News Source : M.A. Samad Manju wala