حضرت سیّد شاہ پیر پادشاہ علویؒ بیدرکا سالانہ عرس وصندل شریف عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

The annual Urs and Sandal Sharif of Hazrat Syed Shah Pir Padshah Alvi (RA) Bedar was celebrated with devotion and respect

(اپنا ورنگل)

بیدر :

حضرت سیّد شاہ پیر پادشاہ علوی الچشتی ؒ موقوعہ علوی چمن پہاڑی شریف بیدرکا 152واں سالانہ عرس وصندل شریف حسب عمل روایت قدیم شاندار پیمانے پرعقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ تفصیلات کے بموجب 9/جمادی الثانی 4 بجے بہ مزارات حضرت سیدشاہ ہدایت اللہ علوی ؒ و حضرت سیّد شاہ کلیم اللہ علوی پیر پادشاہ ثانی ؒ موقوعہ لال دروازہ علوی پورہ بیدرشریف گلہائے عقیدت سلام وفاتحہ کے بعد، 4:30بجے صندل لال دروازہ علوی پورہ بیدر سے برآمد ہوکر درگاہ حضرت ممدوح پہاڑی شریف پہونچا۔

نماز عصر کی ادائیگی کے بعدمحفل قرات کلام پاک،حمد، نعت کے بعد جناب سیّدشاہ من اللہ علوی شطاری المعروف مدثر علوی سکریٹری آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ تلنگانہ وآندھرا پردیش نے بعنوان ہند میں اولیاء اللہ کی تبلیغ و اشاعت پر اثر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہند میں اولیاء اللہ نے اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے ذریعہ ہزاروں مشرکین کو داخل اسلام فرمایا۔انہوں نے کہا کہ اولیاء اللہ کے آستانہ ہمیشہ روحانیت کا مرکز رہے ہیں اور یہاں روحانی سکون اور فیضان الہی جاری ہے۔

اور آستانوں میں دلوں پر جمی سیاہی کو نکالا جاتا ہے۔نہوں نےاولیاء اللہ کی تعلیمات پر سیر حاصل روشنی ڈالی اور پر اثر دعا کی۔ بعدادائیگی نمازمغرب جناب سیدشاہ عزیزاللہ علوی المعروف نوید علوی سجادہ نشین ومتولی نے صندل مالی کی خدمات ممتاز، علمائے مشائخین،سجادگان،متولیان،سابقہ و موجود ہ عوامی نمائندو ں،سرگروہان فقراء، ومعتقدین کی موجود گی میں بصد عقیدت و احترام کے ساتھ انجام انجام دئے۔ فاتحہ خوانی وگلہائے عقیدت سلام ونیاز تقسیم تبرکات بدست سجادہ نشین صاحب عمل میں آئے۔

6:30بجے شام، علوی چمن موقوعہ پہاڑی شریف بیدر میں بعد صندل تبرک طعام برائے خاص وعام کاحسب روایت قدیم اہتمام کیا گیا تھا۔ تناول تبرک کے بعد نماز عشاء کے فوری بعد محفل سماع منعقد ہوئی’ جناب رفیق دلدارقوال نے ساز پر کلام پیش کیا۔صندل شریف میں عقیدتمندان کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

News Source : M.A. Samad Manju wala