If the scholars do not remain truthful, the nation will become a prey to the enemies of Islam, thought-provoking speeches by leading scholars from the annual general meeting of the Jamiat Ulema District Viqarabad
(اپنا ورنگل)
جمعیۃ علماء ضلع وقار آباد کا عظیم الشان سالانہ اجلاسِ عام کل رات تانڈور کے وسیع وعریض میٹرو فنکشن ہال میں منعقد ہوا اور اجلاس کی صدارت حضرت مولانا شاہ سید احسان الدین صاحب رشادی قاسمی دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ نے فرمائی۔مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی صاحب سیکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وصدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی زیر نگرانی منعقدہ اس اجلاس سے قائدِ جمعیۃ حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جمعیۃ علماء تلنگانہ اصلاح معاشرہ کے عنوان سے نشہ اور ڈرگس کے خلاف باضابطہ موثر مہم چلارہی ہےو۔
کیونکہ نشہ کی لت میں ملوث ہوکر نوجوانوں کی بڑی تعداد جسمانی اور ذہنی طور پر ناکارہ ہوتی جارہی ہے اور اس کی وجہ سے مختلف سنگین جرائم رونما ہورہے ہیں نیز سوشیل میڈیا کی لت اور بالخصوص اس بات پر زور دینے کی ضرورت ہیکہ ہم لوگ موبائل فونز کے استعمال کو محدود کریں تاکہ ہمارے وقت کا استعمال مفید کاموں کے لیے ہو۔فخرِ مہارشٹرا حضرت حافظ ندیم صدیقی صاحب دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء مہارشٹرا نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ ملت اسلامیہ کی بحیثیت قوم تشخص وپہچان نیز اس کی عزت وسمّان کی حفاظت موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اور جمعیۃ علماء ہند کی ترجیحی خدمت رہی ہیکہ مسلمانوں کی ملی تشخص کی حفاظت کی جائے اور ہر شعبہ حیات میں اسے مناسب نمائندگی حاصل ہو اور حضرت حافظ صاحب نے جمعیۃ علماء ہند کی مخلتف خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ملت اسلامیہ کی اہم ترین ضرورت ہے۔حضرت مفتی فاروق مدنی صاحب دامت برکاتہم نے اپنے خطاب عالی میں کہا کہ علماء وعوام کا باہمی ربط وتعلق نہایت ضروری ہے اور علماء حق کا وجود امت مسلمہ کے لیے خیروبرکت کا باعث ہے کیونکہ اگر دنیا میں علماء حق نہ رہیں تو امت مسلمہ دشمنان اسلام کا لقمہ تر بن جائے گی اور کچھ ہی سالوں میں مسلمانوں کی مذہبی تشخص وہہچان کی بقا مشکل ہوجائے گی حضرت نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے تمام تر معاملات علماء کی سرپرستی میں قرآن وحدیث کی روشنی میں حل کریں اور اجتماعی مکاتب کے قیام پر زور دیا۔
مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی صاحب سیکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد نے جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی مختلف دینی وملی سرگرمیوں پر مشتمل رپورٹ پیش کی اور آئندہ کے عزائم پیش کیے۔اس اجلاس سے حافظ محمد شریف صاحب مظہری صدر جمعیۃ علماء گلبرگہ،مولانا عبدالقوی صاحب صدر جمعیۃ علماء نارائن پیٹ نے بھی خطاب فرمایا۔اس موقع پر عظمت صحابہ کوئز 2025 کے ممتاز طلباء کو گراں قدر انعامات اور مومنٹوز عطا کیے گیے اور جمعیۃ علماء کے مکاتب میں ناظرہ قرآن مجید مکمل کرنے والے 80 طلباء کی تہنیت بھی عمل میں آئی۔

اس اجلاس میں مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب صدر جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد،مولانا عبدالرزاق صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء گلبرگہ،مولانا قاری شمس الحق صاحب صدر جمعیۃ علماء مرٹھواڑہ،مولانا سعد بن اسلم صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع بیڑ مہارشٹرا،مفتی محمد غلام یزدانی صاحب سابق صدر جمعیۃ علماء بیدر،مولانا محمد نذیر الدین قاسمی صاحب جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد،مفتی عبدالصبور قاسمی صاحب جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء سنگا ریڈی،حافظ محمد یوسف صاحب کوڑنگل خازن جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد مولانا عبدالباسط رشادی صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآبادحافظ محمد نثار صاحب پر گی،جناب سید کمال اطہر صاحب صدر مسلم ویلفئیر اسوسی ایشن تانڈور،حافظ محمد شکیل احمد نظامی صاحب اہل سنت والجماعت،مولانا خلیل صاحب محمدی صدر جمعیۃ اہل حدیث تانڈور،جناب محمد مبشر صاحب امیر جماعت اسلامی تانڈور،کے علاوہ ضلع وقارآباد کے تمام تعلقہ جات اور منڈلات کے صدور وذمہ داران اور معززین شہر اور مستورات وعوام کی بھاری تعداد موجود تھی۔

News Source: M.F. Baig Riaz

