The 470th Urs Sharif of Mashooq Rabbani (RA) begins in Warangal from January 11
سید شاہ حیدر ہلال الدین قادری سجادہ نشین کی پریس کانفرنس ۔
(اپنا ورنگل)
ورنگل :
حضرت سید شاہ حیدر ہلال الدین قادری المعروف نوید بابا سجادہ نشیں بارگاہ معشوقیہ نے کہا کہ 470واں عرس شریف حضرت سید شاہ جلال الدین قادری جمال البحر معشوق ربانی ؒ عرس جاگیر ورنگل کا 470 واں عرس شریف کا11جنوری 2026سے آغاز ہوگا ۔انہوں نے آج بارگاہ معشوقیہ کے احاطہ میں منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے عرس تقاریب کی تفصیلات سے میڈیا کو واقف کروایا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 11جنوری بروز اتوار کو رات 9بجے جلسہ عظمت مصطفی و عظمت اولیاء کرام منعقد ہوگا ۔
جلسہ کی صدارت حضرت سید شاہ حیدر ہلال الدین قادری المعروف نوید بابا سجادہ نشیں بارگاہ معشوقیہ عرس جاگیر کریں گے ۔ جبکہ سید شاہ علی قادری الجیلانی المعروف عبید بابا برادر سجادہ نشیں پروگرام کی نگرانی کریں گے ۔حضرت مولانا مفتی سید شاہ ضیا الدین نقشبندی القادری جامعہ نظامیہ حیدر آباد کا خصوصی خطاب ہوگا ۔حضرت سید شاہ عزیز اللہ قادری نقشبندی شیخ العقائد جامعہ نظامیہ حیدر آباد مہمان مقرر ہونگے ۔

اس کے علاوہ مقامی علماء کرام مولانا خواجہ جعفر العابدین رضوی قادری ،مولانا مفتی محمد شرف الدین ثقافی مصباحی ،حضرت ڈاکٹر سید شاہ مخدوم محی الدین قادری معشوقی ،مولانا قاری میر ادریس علی اعجاز بیابانی القادری ،مولانا سید شرف الدین رضی القادری ،مولانا محمد صدیق معصوم ، حافظ و قاری لیاقت رضا نوری ،حافظ و قاری محمد اعظم قادری ،حافظ و قاری محمد سلیم اشرف معشوقی ،حافظ و قاری محدم عبدالکریم ،حافظ و قاری محمد عقیل احمد نوری ،حافظ و قاری محمد اعجاز احمد رضوی اور دیگر شرکت کریں گے ۔
مولانا شاہ محمد حسام الدین عاجز رضوی القادری معشوقی نظامت کریں گے ۔12جنوری بروز پیر صندل ثانی عرس و چراغاں ہوگا اور حمادی برادر گروپ حیدر آباد دف پر نعتیہ محفل و قصیدہ بردہ شریف سنائیں گے ۔ بعد ازاں صندل او لی ٰ گڑھی جدید سے بر آمد ہوگا ۔ 11اور 12جنوری کو بعد نماز مغرب لنگر معشوقیہ برائے خاص وعام کا بمقام گڑھی جدید عرس جاگیر ورنگل میں اہتمام رہے گا ۔بعد ازاں عرس شریف ک پوسٹر کا رسم اجراء عمل میں لایا گیا ۔اس موقع پر حضرت حاجی محمد عبدالحمید المعروف سیلانی بابا ،محمد عبدالسبحان ، محمد غلام منا بھائی ،ایم اے جبار ،چاند پاشاہ اور دیگر موجود تھے ۔
News Source : M.F. Baig Riaz

