ورنگل :
(اپنا ورنگل)
تنظیم پاسبان سنت ورنگل کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت کانفرنس کاسمو کنونشن ہال، ایل بی نگر، ورنگل میں منعقد ہوا۔ اس پروگرام کی صدارت الحاج خواجہ جعفر العابدین رضوی صاحب، بانی و مہتمم جامعہ محمدیہ خیر العلوم ورنگل نے کی۔ بطور مہمان خصوصی حضرت سید شاہ غلام افضل بیابانی رفاعی القادری المعروف خسرو پاشاہ صاحب سجادہ نشین درگاہ قاضی پیٹ شریف و چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز حافظ نعمان رضا کی قرات کلام پاک سے آغاز ہوا۔ بعد ازاں سنت وہ سیرت کوئز مقابلے میں کامیاب طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔گروپ اے کے انعام اول خوش نصیب طالبہ دختر نیک اختر محمد امجد خان نے عمرہ جانے کی سعادت حاصل کی ہے۔ انعام دوم دختر محمد عبدالباری اور انعام سوم دختر محمد علی الدین نے حاصل کی۔اسی طرح گروپ بی میں انعام اول دختر سمیع الدین، انعام دوم محمد بلال اور انعام سوم محمد جنید نے حاصل کیا۔ اس موقع پر خسرو پاشاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم پاسبان سنت بہت اچھا کام کیا ہے۔ اس مقابلہ کے ذریعے عوام میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پڑھنے کا موقع مل رہا ہے۔اور آ ج کل کے بچے جو دین کی تعلیم سے دور ہو رہے ہیں ان کے لیے یہ ایک بہترین ذریعہ ہے جس سے اپنی زندگی میں دینی معلومات کا اضافہ ہو۔ اور کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔ خطاب کے بعد انعامات تقسیم کیے اور ان طلباء کو خسرو پاشاہ نے دعاؤں سے نوازا۔ اس پروگرام کا اختتام حافظ و قاری محمد مصطفی رضا الرحمن مجیبی حضور کی بارگاہ میں سلام پیش کیا۔اس پروگرام میں مفتی محمد شرف الدین، حافظ افضل علی شاہ، محمد عبدالجبار چیرمین توکل ویلفیئر ٹرسٹ ورنگل،حافظ حامد، حافظ عبدالکریم، حافظ عقیل، سید خواجہ پاشاہ، حافظ معیز، حافظ مجاہد، حافظ سہیل، محمد لطیف الرحمن، سید اسلم پرویز کے علاوہ کثیر تعداد میں عاشق رسول موجود تھے۔ حافظ محمد مجتبی رضا الرحمن شاہد نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔
News Source : M.F. Baig Riaz

