حلقۂ مشیرآباد جمعیت علماء کے زیرِ اہتمام دستاویزات کی درستگی کا کامیاب کیمپ، عوام کا بھرپور رجوع۔

Successful document verification camp organized by Jamiat Ulema Musheerabad Circle, received a strong response from the public

(اپنا ورنگل)

حیدرآباد (مشیرآباد) :

حلقۂ مشیرآباد جمعیت علماء ہند کے زیرِ اہتمام عوامی سہولت کے لیے دستاویزات کی درستگی کا خصوصی کیمپ منعقد کیا گیا، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے رجوع کیا۔ کیمپ کے دوران مختلف سرکاری و قانونی دستاویزات کی اصلاح کے سلسلے میں لوگوں کو رہنمائی فراہم کی گئی، جس سے عوام کو خاطر خواہ سہولت حاصل ہوئی۔اس موقع پر حضرت مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب نے کیمپ کا خصوصی دورہ فرمایا اور منتظمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس عوامی خدمت کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

کیمپ کے انعقاد اور کامیابی میں حلقۂ مشیرآباد کے ذمہ داران نے نمایاں کردار ادا کیا، جن میں  حافظ سلیم بابر صاحب (سرپرست، جمعیت علماء حلقۂ مشیرآباد)، مولانا محمد معزالدین صاحب (صدر، جمعیت علماء حلقۂ مشیرآباد)، مولانا عبدالمجید صاحب (نائب صدر، حلقۂ مشیرآباد)، حافظ محمد سہیل صاحب (جنرل سکریٹری، حلقۂ مشیرآباد) اور دیگر اراکین شامل ہیں، جنہوں نے بھرپور محنت اور نظم و ضبط کے ساتھ اس کیمپ کو کامیاب بنایا۔

قابلِ ذکر امر یہ ہے کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد اس خدمتِ خلق کے کام میں مسلسل مصروفِ عمل رہی، جو معاشرے میں دینی و سماجی شعور کی عکاسی کرتا ہے۔ عوام کے بڑھتے ہوئے رجوع کو دیکھتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ ان شاء اللہ یہ کیمپ مزید چند دنوں تک جاری رکھا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ اس نیک کام میں حصہ لینے والے تمام افراد کو قبولیت عطا فرمائے، انہیں ترقیات اور برکات سے مالا مال کرے، اور دیگر حلقوں کے ذمہ داران بھی اس طرز کے عوامی فلاحی اقدامات کی جانب خصوصی توجہ فرمائیں۔

News Source : M.F. Baig Riaz