ورنگل :
(اپنا ورنگل)
ورنگل کے نیو شایم پیٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں آوارہ کتوں نے سڑک سے گزرتی ہوئی 7 سالہ بچی سریجا پر حملہ کردیا۔ اطلاعات کے مطابق تقریباً 7 سے 8 کتوں نے اچانک بچی پر حملہ کردیا۔ موقع پر موجود مقامی افراد نے فوری مداخلت کرتے ہوئے کتوں کو بھگا دیا، جس سے بچی کی جان بچ گئی۔ زخمی سریجا کو فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس واقعہ پر مقامی عوام نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باوجود میونسپل حکام کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی جا رہی۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ ہر واقعے کے بعد صرف رسمی کارروائی کی بجائے مستقل حل نکالا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔
News Source : M.F Baig Riaz

Visited 226 times, 1 visit(s) today
