ادارۂ سیاست کی خدمات قابل ستائش ایس ایس سی تلگو کوسچن بینک کی ورنگل میں رسم اجرائی کے موقع پر ریجنل ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنڑیشن شاہد مسعود کا بیان

Statement by Regional Director Municipal Administration Shahid Masood on the occasion of the inauguration ceremony of SSC Telugu Question Bank in Warangal, commendable services of the political institution

(اپنا ورنگل)

ورنگل  :

ریجنل ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنڑیشن جناب شاہد مسعود نے ورنگل میں ادارۂ سیاست کی جانب سے ایس ایس سی سکنڈ لینگویج تلگو کوسچن بینک کی رسم اجرائی کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم وملت کیلئے ادارۂ سیاست کی خدمات نہ قابل فراموش ہیں۔

ملت کی بھلائی کیلئے ایڈیٹر زاہد علی خان نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خان شب وروزکوشاں ہیں اس کوسجن بینک کی وجہ سے اردو میڈیم کے دسویں جماعت میں طلبہ کا کامیابی کے تناسب میں اضافہ ہوا ہے۔

ورنگل میں اس کوسچن بینک کو اسلامیہ ہائی اسکول، گورنمنٹ اردو میڈیم اسکولس، انتصار گنج، چنتل، مچھلی بازار، عرس جاگیر، شمعون پیٹ، کے علاوہ انگریزی میڈیم میں زیر تعلیم دسویں جماعت کے طلبہ جو سکینڈ لینگونج تلگو لے چکے ان میں بھی تقسیم عمل میں لائی جائے گی۔

اس موقع پر جناب محمد افضل صدر الفیضان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی ورنگل مشیر سوسائٹی خواجہ بدر الزماں حبیب، ایم اے نعیم سیاست اسٹاف رپورٹر موجود تھے۔

News Source : M.A. Nayeem