State Minister Konda Surekha receives grand welcome in Nirmal
(اپنا ورنگل)
نرمل :
ضلع کلکٹر ابھیلاشا ابھینو نے ریاستی وزیر برائے قانون، جنگلات اور ماحولیات کونڈا سریکھا کا ضلع ہیڈکوارٹر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا۔
ضلع کلکٹر نے وزیر موصوفہ کا محکمہ جنگلات کے گیسٹ ہاؤس میں خیرمقدم کرتے ہوئے شجرکاری کے فروغ کی علامت کے طور پر ایک پودا پیش کیا۔ بعد ازاں ضلع کلکٹر اور وزیر کے درمیان ضلع سے متعلق مختلف انتظامی اور ترقیاتی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ضلع ایس پی جانکی شرمیلا، ایڈیشنل کلکٹر (ریونیو) کشور کمار، ایڈیشنل ایس پی سائی کرن، ڈی ایف او سوشانت سکھ دیو بوبڑے، آر ڈی او رتنا کلیانی اور دیگر اعلیٰ عہدیداران موجود تھے۔
News Source : M.A. Waheed

