شروان کمار آزاد امیدوار وارڈ نمبر 13 کو انگھوٹی کا نشان الاٹ۔

Shravan Kumar, an independent candidate, was allotted the ring symbol for Ward No. 13, Narayanpet

(اپنا ورنگل)

نارائن پیٹ:

نارائن پیٹ میونسپل بلدیہ انتخابات کے سلسلہ میں آزاد امیدواروں کو نشانات الاٹ کئے گئے ہیں۔ وارڈ نمبر 13 سے آزاد امیدوار شروان کمار کو انگھوٹی کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وارڈ نمبر 13 کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 11 فروری کو پولنگ کے دن وارڈ نمبر 13 کی ترقی کے لئے آزاد امیدوار کے طور پر انگھوٹی کے نشان کو ووٹ دیں اور بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔

شروان کمار نے کہا کہ وارڈ کی ترقی کے لئے وہ ہمیشہ آگے آگے رہیں گے۔ انہوں نے وارڈ کی عوام سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ انکے حق میں اپنا قیمتی ووٹ دیں اور کامیاب بنائیں۔

News Source : Mohd. Taqi